مختصر خبریں: منگل 10 فروری 2026

ANTI PROTEST LAWS RALLY SYDNEY

NSW Police and Pro-Palestinian protesters are seen at an anti protest laws rally at Town Hall in Sydney, Friday, January 16, 2026. (AAP Image/Mick Tsikas) NO ARCHIVING Source: AAP / MICK TSIKAS/AAPIMAGE

نیو ساؤتھ ویلز کے پریمئیر نے اسرائیلی صدر کے دورۂ آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں ہونے والے احتجاج پر پولیس کے ردِعمل کا دفاع کیا ہے اور کراس بینچ کے اراکین سوشل میڈیا الگورتھمز کی اصلاح کے لیے پالیسی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔


نیو ساؤتھ ویلز کےپریمیئر کرس منس نے اسرائیلی صدر کے دورۂ آسٹریلیا کے خلاف سڈنی میں ہونے والے احتجاج کے دوران پولیس کے اقدامات کا دفاع کیا ہے۔

سڈنی ٹاؤن ہال میں اسرائیلی صدر آئزک ہرزوگ کے دورے کے خلاف احتجاج کرنے والے مظاہرین پر پولیس نے مرچوں کا اسپرے کیا، متعدد افراد کو گرفتار کیا، تشدد کیا گیا اور دھکے دیے گئے۔

نیو ساؤتھ ویلز پولیس کے مطابق 27 مظاہرین کو گرفتار کیا گیا، جن میں 10 افراد پر پولیس اہلکاروں پر حملے کے الزامات ہیں۔

کرس منس نے تسلیم کیا کہ سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی پولیس کارروائی کی ویڈیوز “اچھی نظر نہیں آتیں”، تاہم ان کا کہنا ہے کہ پولیس نے کنٹینمنٹ لائنز کی خلاف ورزی روکنے کے لیے مناسب کارروائی کی۔

___________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Watch now