برطانیہ، جرمنی اور فرانس کے وزرائے خارجہ اور ان کے ایرانی ہم منصب کے درمیان طے شدہ مذاکرات کے ساتھ یورپ ایران کے ساتھ مذاکرات کے لیے آگے بڑھ رہا ہے۔
ایک ذرائع نے خبر رساں ادارے روئٹرز کو بتایا کہ دونوں وزراء ایرانی وزیر خارجہ کے ساتھ مشترکہ بات چیت سے قبل سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں یورپی یونین کے ایک سفارت کار سے ملاقات کریں گے۔
امریکہ کے تعاون سے یورپ ایران سے اس بات کی تصدیق کرانے کی کوشش کر رہا ہے کہ وہ اس بات کی ضمانت دے گا کہ اس کا جوہری پروگرام ہتھیار وں کی تیاری کے لیے استعمال نہیں کیا جائے گا اور اسے صرف سویلین مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
جیسے جیسے ایران اور اسرائیل کے درمیان تنازعہ بڑھتا جا رہا ہے، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے۔
ان کے ترجمان اسٹیفن دوجارک کا کہنا ہے کہ مزید کشیدگی سے نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن و سلامتی کو بھی خطرہ لاحق ہو گا۔
مزید جانئے

مختصر خبریں: منگل 18 جون 2025
______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے“SBS Audio” کے نام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔
پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے