آسٹریلیا کو 25 امریکی ریپبلکنز کی طرف سے مزاحمت کا سامنا ہے، جو تجویز کر رہے ہیں کہ وہ ممالک جو فلسطینی ریاست کو تسلیم کرتے ہیں، ان کے خلاف سزاؤں کے اقدامات اٹھائے جا سکتے ہیں۔
اس گروپ میں سابق صدارتی امیدوار ٹیڈ کروز بھی شامل ہیں، اور ان کا کہنا ہے کہ جو ممالک اب فلسطین کو تسلیم کر رہے ہیں وہ دہشت گردی کو انعام دے رہے ہیں۔
اپوزیشن لیڈر سوسن لی نے امریکی سیاستدانوں کو لکھا ہے کہ فلسطین کو تسلیم کرنے کا فیصلہ اکثریت آسٹریلیائی عوام کے نظریے کی عکاسی نہیں کرتا۔
انہوں نے چینل نائن کو بتایا کہ اگست کے Resolve پول کے مطابق 44 فیصد ووٹرز کا خیال تھا کہ حکومت کو ریاست کو تسلیم نہیں کرنا چاہیے، جس کا مطلب ہے کہ انتھونی البانیز کا یہ فیصلہ غلط ہے۔
مزید جانئے
مختصر خبریں: پیر 22 ستمبر 2025
___
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔