- نیٹو سربراہی اجلاس کے دوران ایک پریس کانفرنس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دوبارہ کہا کہ امریکہ نیٹو معاہدے کی دفعہ 5 کی پاسداری کرے گا — یعنی دیگر رکن ممالک کا دفاع کرے گا۔
- ایرانی پارلیمنٹ نے متفقہ طور پر IAEA (اقوام متحدہ کا جوہری نگران ادارہ) کے ساتھ ہر قسم کے تعاون کو معطل کرنے کی منظوری دی ہے۔
- آسٹریلیا کی وفاقی وزیر خزانہ کیٹی گیلاہر نے ملکی اور بیرونی دباؤ کے باوجود دفاعی بجٹ کا دفاع کیا ہے۔
- نیوزی لینڈ کی ماوری پارٹی کی رکن پارلیمنٹ، تاکوتائی تارش کمپ، آکلینڈ میں گردے کی پیوند کاری کا انتظار کرتے ہوئے انتقال کر گئیں۔
- نیو ساؤتھ ویلز ایمرجنسی سروس نے گزشتہ روز (بدھ) سے اب تک شدید موسم سے متعلق 850 سے زائد ایمرجنسی واقعات پر کارروائی کی ہے۔
- آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان پہلے ٹیسٹ کے افتتاحی دن عثمان خواجہ نے مقامی ریڈیو SEN کو انٹرویو دینے سے انکار کر دیا۔ یہ احتجاج صحافی پیٹر لالر کو SEN کی کوریج سے ہٹانے پر تھا، جنہوں نے اسرائیلی حملوں پر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی۔
______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے“SBS Audio” کے نام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔