SKIP TO MAIN CONTENT

مختصر خبریں: جمعرات، 13 اگست 2026

Australian army whistleblower David McBride leaves the Australian Capital Territory Supreme Court in Canberra,
Australian army whistleblower David McBride leaves the Australian Capital Territory Supreme Court in Canberra. Source: AAP

جیل میں قید وسل بلوئر ڈیوڈ میک برائیڈ کی رہائی, تسمانیہ میں مہلک ایچ ۵ این ۱ برڈ فلو کا پہلا کیس رپورٹ اور کھیلوں میں، ساکروز کے سٹار لوکاس ہیرنگٹن کا انگلش پریمیئر لیگ کے ساتھ پانچ سالہ معاہدہ۔


تاریخِ اشاعت بجے

پیش کار Afnan Malik

ذریعہ: SBS


Skip to podcast episode content

جیل میں قید وسل بلوئر ڈیوڈ میک برائیڈ کی رہائی, تسمانیہ میں مہلک ایچ ۵ این ۱ برڈ فلو کا پہلا کیس رپورٹ اور کھیلوں میں، ساکروز کے سٹار لوکاس ہیرنگٹن کا انگلش پریمیئر لیگ کے ساتھ پانچ سالہ معاہدہ۔


جیل میں قید وسل بلوئر ڈیوڈ میک برائیڈ کو پیرول ملنے کے بعد جیل سے رہا کر دیا گیا ہے۔

مسٹر میک برائیڈ نے اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارنے کے لیے رازداری کی درخواست کی ہے، اور یہ بھی بتایا ہے کہ انہیں پھیپھڑوں کے قابلِ علاج کینسر کی تشخیص ہوئی ہے۔

سابق ملٹری وکیل، جنہوں نے آسٹریلوی دفاعی افواج کی خفیہ دستاویزات چرانے اور لیک کرنے کے الزام میں جرم قبول کیا تھا، ساڑھے پانچ سال کی سزا میں سے اپنی مکمل ۲۷ ماہ کی نان پیرول مدت مکمل کر چکے ہیں۔

لیک ہونے والی معلومات کے نتیجے میں اے بی سی کی ایک رپورٹ سامنے آئی تھی جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ افغانستان میں آسٹریلوی فوجی غیرقانونی قتل میں ملوث رہے، حالانکہ یہ مسٹر میک برائیڈ کا مقصد نہیں تھا۔

وفاقی اٹارنی جنرل مشیل رولینڈ نے آج صبح ان کی پیرول منظور کی۔

______________
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے SBS Audio کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے:  Spotify Podcast , Apple Podcasts


Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now