آسٹریلوی اراکین پارلیمنٹ کے اسرائیل کی جانب سے زومی فرینکم کی موت کی باضابطہ تحقیقات نہ کرنے کے فیصلے پر سوالات، حکومت سے پرزور اپیل کہ سابق فوجیوں کی صحت کی دیکھ بھال کی مد میں حد مقرر نہ کی جائےاور فٹبال میں، مزید فیفا حکام اور فیڈریشنز کا صدر جیانی انفانتینو کی حمایت سے دستبردار.
وزیر خارجہ پینی وونگ کا کہنا ہے کہ غزہ میں آسٹریلوی امدادی کارکن زومی فرینکم اور ان کے World Central Kitchen کے ساتھیوں کی ہلاکت کے ذمہ داروں کے خلاف اسرائیلی حکومت کا فوجداری کارروائی نہ کرنے کا فیصلہ متوقع جوابدہی سے کہیں کم ہے۔
محترمہ وونگ کا کہنا ہے کہ وہ آسٹریلیا میں اسرائیلی سفیر ہلیل نیومین کو طلب کریں گی تاکہ حکومت کے موقف سے اسرائیل کو براہ راست آگاہ کیا جا سکے۔
اسرائیلی دفاعی فورس کا کہنا ہے کہ سنگین غلطیوں کی وجہ سے فوجیوں نے قافلے میں سفر کرنے والے ایک حماس جنگجو کی غلط شناخت کی۔
یہ خبر سینیٹر وونگ کی جانب سے امدادی کارکنوں کے اعزاز میں Zomi Frankcom Humanitarian Award کے اعلان کے فوراً بعد سامنے آئی۔
وفاقی رکن پارلیمنٹ ایلیگرا اسپینڈر بھی اس اعلان کے موقع پر موجود تھیں، ان کا کہنا ہے کہ بہت سے لوگ اسرائیلی حکومت کے فیصلے سے مایوس ہیں۔





