وزیر خارجہ پینی وونگ نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کرنے سے آسٹریلیا کے شہریوں کو اس بات کی یاد دہانی ہونی چاہیے کہ آسٹریلیا اپنی جمہوری اقدار پر قائم ہے۔
آسٹریلیا نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کر دیے ہیں، جب عوامی انکشاف ہوا ہے کہ اے ایس آئی او نے آسٹریلیا کی سرزمین پر دو یہودی مخالف حملوں کے پیچھے ایران کا ہاتھ ثابت کیا ہے۔
سینیٹر وانگ کا کہنا ہے کہ ایران شاید واحد ملک نہیں ہے جو آسٹریلیا میں ہونے والے واقعات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کرتا ہے اور ہر کسی کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
ایران میں آسٹریلیا کے تمام سفارت کاروں کو نکال لیا گیا ہے۔
سینیٹر وانگ کا کہنا ہے کہ آسٹریلوی شہریوں کو ایران کا سفر نہیں کرنا چاہیے اور ایران میں موجود کسی بھی آسٹریلوی شہری کو وطن واپس آنا چاہیے۔
حکومت کا خیال ہے کہ ایران میں دو سے چار ہزار کے درمیان آسٹریلوی شہری موجود ہیں۔
مزید جانئے

مختصر خبریں: منگل 26 اگست 2025
_____
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio” کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے