میلبورن کے شمال مشرقی مضافاتی علاقے ڈائمنڈ کریک میں ایک 14 سالہ ای بائیک سوار لڑکا چار وہیل ڈرائیو گاڑی سے ٹکر کے بعد ہلاک ہو گیا۔
ایمرجنسی سروسز کو گزشتہ رات (پیر) تقریباً 10 بجے چوٹ اسٹریٹ پر بلایا گیا، مگر لڑکے کو بچایا نہ جا سکا۔
22 سالہ ڈرائیور، جو ایل تھم نارتھ کا رہائشی ہے، تفتیش میں پولیس کی مدد کر رہا ہے جبکہ میجر کولیشن یونٹ معاملے کی تحقیقات کر رہا ہے۔
یہ واقعہ ملک میں ای بائیک سے متعلق ہلاکتوں کی تازہ ترین مثال ہے۔
سڈنی میں گزشتہ ہفتے ایک سوار بغیر ہیلمٹ کے گاڑی سے ٹکرانے کے بعد ہلاک ہوا، جبکہ بریزبین میں ایک 15 سالہ بچے پر اکتوبر میں ہونے والے حادثے میں آٹھ سالہ بچے کی ہلاکت کے الزام میں فردِ جرم عائد کی گئی ہے۔
ریاستی حکومتیں تیزی سے چلنے والی ای بائیکس پر پابندی کے لیے وفاقی سطح پر اقدامات کا مطالبہ کر رہی ہیں۔
مزید جانئے

مختصر خبریں : 08 دسمبر 2025
___
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, “SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے




