حکومت کا فیول ایکسائز میں مزید ریلیف دینے سے انکار، جنوبی آسٹریلیا کے پریمیئر کو یقین کہ Whyalla سٹیل ورکس کا کوئی خریدار مل جائے گا اور AFL میں، سڈنی سوانز کو امید کہ مڈفیلڈر جسٹن میک انرنی فائنلز کے لیے فٹ ہو جائیں گے۔
وفاقی حکومت نے تیل کی قیمت 150 آسٹریلوی ڈالر فی بیرل کے قریب پہنچنے کے باوجود فیول ایکسائز میں مزید ریلیف دینے کا امکان مسترد کر دیا ہے، اور کہا ہے کہ یہ رعایت ہمیشہ سے عارضی تھی۔
نائب وزیراعظم رچرڈ مارلس کا کہنا ہے کہ حکومت روزمرہ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ پر ردعمل دینے کے بجائے آسٹریلیا میں فیول کی فراہمی برقرار رکھنے پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔
موسمیاتی تبدیلی اور توانائی کے وزیر کرس بووین اگلے ہفتے سعودی عرب کا دورہ کریں گے جہاں وہ فیول کی فراہمی پر بات چیت کے لیے اپنے سعودی ہم منصب سے ملاقات کریں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ ہمارے فیول ذخائر مستحکم ہیں۔





