کوئنز لینڈ میں آج 50,000 کے قریب اساتذہ کام سے دستبردار ہو رہے ہیں، جس کی وجہ سے 1،200 سے زیادہ اسکولوں میں پانچ لاکھ سے زیادہ طالب علموں کی کلاسیں متاثر ہوئی ہیں۔
یہ ہڑتال ریاستی حکومت کی طرف سے تین سالوں میں تنخواہوں میں آٹھ فیصد اضافے کی پیش کش کو مسترد کرنے کے بعد کی گئی ہے۔
اساتذہ کی یونین ملک بھر میں تنخواہوں، محفوظ اسکولوں، کام کے بہتر حالات اور اساتذہ کی بڑھتی ہوئی کمی کو دور کرنے کی حکمت عملی کا مطالبہ کر رہی ہے۔
یونین رہنما والدین پر زور دے رہے ہیں کہ وہ یکجہتی کے ساتھ اپنے بچوں کو گھر پر رکھیں جبکہ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ اسکول کھلے رہیں گے لیکن زیادہ تر صرف نگرانی فراہم کریں گے، رسمی اسباق نہیں۔
یونین نے متنبہ کیا ہے کہ یہ آخری ہڑتال نہیں ہے۔
مزید جانئے

مختصر خبریں: منگل 05 اگست 2025
____