وزیراعظم عمران خان نے اپنی حکومت کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک کو اپوزیشن کی سیاسی موت قرار دے دیا۔ وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد سے متعلق ہم نے حکمت عملی بنالی ہے، اس دن کوئی رکن اسمبلی نہیں جائے گا اگر کوئی رکن اسمبلی جاتا ہے تو اس کے خلاف آرٹیکل 63 اے کے خلاف کارروائی کریں گے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اسپیکر قومی اسمبلی سے تحریک عدم اعتماد کے لیے اسمبلی کا اجلاس جلد طلب کرنے کی درخواست کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اس وقت سیاسی استحکام کی ضرورت ہے اور ملک طویل بحران کا متحمل نہیں ہو سکتا۔
اس پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے سب سے اوپر دئیے ہوئے اسپیکر آئیکون پر کلک کیجئے یا نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے
- کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے