ایس بی ایس اردو

این ایس ڈبلیو کی ملٹی نیشنل کمیونٹیز کیلیے 28 ملین ڈالر اضافی امداد سے کیسے فائیدہ اٹھا سکتے ہیں؟

ایس بی ایس اردو

NSW Premier Dominic Perrotet and stakeholders at the funding launch (SBS)

NSW Premier Dominic Perrotet and stakeholders at the funding launch (SBS) Source: SBS

ایس بى ایس کی موبائیل ایپ حاصل کیجئے

سننے کے دیگر طریقے


تاریخِ اشاعت 13/06/2022 11:44pm بجے
تخلیق کار Claire Slattery
پیش کار Nida Tahseen
ذریعہ: SBS

نیو ساؤتھ ویلز کی حکومت نے ریاست کی ملٹی نیشنل کمیونٹیز یعنی کثیر الثقافتی برادریوں کے لیے 28 ملین ڈالر کی اضافی فنڈنگ کا اعلان کیا ہے۔ یہ رقم زبان اور ترجمے کی سروسز، تہواروں اور ثقافتی تقریبات کے ساتھ ساتھ ایک نئی مذہبی کمیونٹیز ایڈوائزری کونسل کے قیام کیلیے ادا کی جائے گی۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس پیکیج کا اعلان کووڈ-19 کی وبا کے دوران کثیر ثقافتی اور مذہبی کمیونٹیز کے اہم کردار اور خدمات کو پیش نظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔


تاریخِ اشاعت 13/06/2022 11:44pm بجے
تخلیق کار Claire Slattery
پیش کار Nida Tahseen
ذریعہ: SBS


سڈنی کے مضافاتی علاقے ایسٹ ووڈ میں، نیو ساؤتھ ویلز کی حکومت نے ریاست کی کثیر الثقافتی برادریوں کے لیے اضافی فنڈنگ کی نقاب کشائی کی۔ 

جس میں اعلان کیا گیا کہ اس ماہ کے ریاستی بجٹ کے حصے کے طور پر، حکومت نے دو سالوں کے دوران کثیر الثقافتی خدمات کے لیے اضافی $28 ملین مختص کیے ہیں۔ 

پریمیئر ڈومینک پیروٹیٹ کا کہنا ہے کہ یہ حکومتی فنڈنگ میں تین گنا اضافہ ہے 

Advertisement
پیکیج میں حکومت اور کمیونٹی پیغام رسانی کے لیے ترجمے کی خدمات کو بڑھانے کے لیے $16 ملین مختص ہیں۔ 

اسکے علاوہ 10 ملین ڈالر تہواروں اور ثقافتی تقریبات کے لیے خرچ کیے جائیں گے، جبکہ کمیونٹی اور مذہبی مصروفیات کے لیے 2 ملین ڈالر ہوں گے۔ 

ملٹی کلچرلزم کے وزیر مارک کور کا کہنا ہے کہ پیکیج میں ایک نئی مذہبی کمیونٹیز ایڈوائزری کونسل کا قیام بھی شامل ہے۔ 

نئی کونسل کے صدر سابق ڈپٹی پولیس کمشنر نک کلداس ہیں، جو ملٹی کلچرل ایڈوائزری بورڈ کے ساتھ بھی یہی کردار ادا کر رہے ہیں۔ 

ان کا پہلا کام مساجد اور گرجا گھروں سمیت مذہبی مقامات کے ارد گرد سیکیورٹی کا جائزہ لینا ہوگا۔ 

نیو ساؤتھ ویلز کے جیوش بورڈ آف ڈپٹیز سے تعلق رکھنے والے ڈیرن بارک کا کہنا ہے کہ ان کی کمیونٹی نے یہود دشمنی اور نفرت پر مبنی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھا ہے۔

آسٹریلوی قومی امام کونسل کے صدر امام شیدی السلیمان بھی کچھ اسی قسم کے خدشات کا اظہار کر رہے ہیں۔

اس پیکیج کا اعلان ملٹی کلچرل اور مزہبی رہنماوں کی جانب سے اپنی برادریوں میں کووڈ-19 کے دوران صحت کے پیغامات پہنچانے میں اہم کردار ادا کرنے پر کیا گیا ہے۔

ریاستی حکومت کو سڈنی کے متنوع پوسٹ کوڈز کے ساتھ سخت لاک ڈاؤن سمیت دیگر علاقوں کے مقابلے میں زیادہ سختی برتنے پر شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

لیکن پریمیئر ڈومینک پیروٹیٹ نے اپنی حکومت کے اس عمل کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انکی حکومت نے لوگوں کو محفوظ رکھنے کیلیے کمیونٹیز کے ساتھ مل کر مؤثر طریقے سے کام کیا۔


 

 

پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے سب سے اوپر دئیے ہوئے اسپیکر آئیکون پر کلک کیجئے یا نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:


شئیر