Watch FIFA World Cup 2026™

LIVE, FREE and EXCLUSIVE

آسٹریلیا میں پناہ گزین طلبا کے لئے پائیلٹ پروجیکٹ جو علینہ احمد جیسی طالبات کو ہنر مند بنا رہا ہے!

A young woman in a grey headscarf smiles at the camera
Alina Ahmed Shah says it is a dream come true to be studying in Australia, taking her a step closer to being a nurse. Credit: Supplied/Alina Ahmed Shah

پناہ گزین طلبہ آسٹریلیا میں ایک نئے آبادکاری پائلٹ پروگرام کے ذریعے اپنی زندگیاں دوبارہ استوار کر رہے ہیں، جو ان کی یونیورسٹی کی تعلیم کو نرسنگ جیسے اُن شعبوں سے جوڑتا ہے جہاں افرادی قوت کی شدید کمی ہے۔ یہ پروگرام غیر منافع بخش اداروں، آسٹریلوی جامعات اور کاروباری اداروں کے اشتراک سے ممکن بنایا گیا ہے۔ a


تاریخِ اشاعت بجے

شائیع ہوا پہلے

By Biwa Kwan

پیش کار Rehan Alavi

ذریعہ: SBS



Share this with family and friends


پناہ گزین طلبہ آسٹریلیا میں ایک نئے آبادکاری پائلٹ پروگرام کے ذریعے اپنی زندگیاں دوبارہ استوار کر رہے ہیں، جو ان کی یونیورسٹی کی تعلیم کو نرسنگ جیسے اُن شعبوں سے جوڑتا ہے جہاں افرادی قوت کی شدید کمی ہے۔ یہ پروگرام غیر منافع بخش اداروں، آسٹریلوی جامعات اور کاروباری اداروں کے اشتراک سے ممکن بنایا گیا ہے۔ a


تعلیم علینہ احمد شاہ کا ہمیشہ سے خواب رہی ہے۔افغانستان کی ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والی علینہ احمد شاہ کے لیے چھٹی جماعت سے آگے تعلیم حاصل کرنا ممکن نہیں تھا۔لیکن ان کا یہ خواب زندہ رہا، جسے ان کے والد، جو ایک پرائمری اسکول کے استاد تھے، نے ہمیشہ حوصلہ دیا۔

علینہ نے پناہ گزین کی حیثیت سے اپنی زندگی کے 8 سال بھارت میں گزارے، جہاں وہ کسی نئے موقع کی منتظر رہیں۔ بھارت ۱۹۵۱ کے پناہ گزین کنونشن کا فریق نہیں ہے اور نہ ہی وہاں ایسا کوئی ملکی قانون موجود ہے جو پناہ گزینوں کے تحفظ کی وضاحت کرتا ہو۔

پھر انہیں اطلاع ملی کہ انہیں بیرونِ ملک مقیم پناہ گزینوں کو آسٹریلیا لا کر تعلیم فراہم کرنے کے لیے متعارف کرائے گئے نئے ویزا پروگرام کے پہلے طلبہ گروپ میں شامل کر لیا گیا ہے۔

Refugee Student Settlement Pathway پائلٹ پروگرام پناہ گزین طلبہ کو آسٹریلیا کی جامعات سے جوڑتا ہے تاکہ وہ افرادی قوت کی کمی والے شعبوں میں مستقبل کا کیریئر بنا سکیں۔ آسٹریلیا پہنچے ۵ ماہ گزرنے کے بعد علینہ کہتی ہیں کہ یہ تجربہ ان کی زندگی بدل دینے والا ثابت ہوا ہے۔

___________________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں


Latest podcast episodes

Follow SBS Urdu

Download our apps

Watch on SBS

Urdu News

Stream now