ایشیا کپ کرکٹ مقابلوں کے مقام پر اتفاق نہیں ہو سکا، پاکستان کو ہرا کر بھارت جونیئر ہاکی ایشیاء کپ کا فاتح

PAKISTAN CRICKET ASIA CUP

epa10178551 Pakistani cricket fans watch the live broadcast of the Asia Cup cricket match between Sri Lanka and Pakistan in Karachi, Pakistan, 11 September 2022. Pakistan won the Asia Cup match against India that took place at the Dubai International Cricket Stadium in Dubai. EPA/SHAHZAIB AKBER Source: EPA / SHAHZAIB AKBER/EPA

جونیئر ہاکی ایشیاء کپ کے فائنل میں بھارت کی پاکستان کو شکست, آئی سی سی کے دو بڑوں کی لاہور میں بیٹھک, ایشیا کپ کا معاملہ طوالت کا شکار, سنئے تفصیل اس پوڈ کاسٹ میں۔


جونیئر ہاکی ایشیاء کپ کے سنسنی خیز فائنل میچ میں روایتی حریف بھارت نے پاکستان کو شکست دے دی بھارتی ٹیم نے پاکستان کو دو ایک سے مات دی ۔
عمان میں کھیلے گئے ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان کی جانب سے واحد گول 38 ویں منٹ میں بشارت علی نے سکور کیا بھارت کی جانب سے انگد سنگھ اور اریجیت سنگھ نے ایک ایک گول کیا ادھر پاکستان نے جونیئر ہاکی ایشیاء کپ کے ٹاپ فور پوزیشن پر فشن کرنے کے بعد جونیئر ہاکی ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے جونیئر ہاکی ورلڈ کپ رواں سال ملائشیا میں کھیلا جانا ہے ۔
پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان اور اولمپئین رشید الحسن نے ایس بی ایس اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے فائنل کھیلا یہ بہت خوش آئند بات ہے لیکن پاکستان جونئیر ٹیم کو یہ مقابلہ جیتنا چاہیے تھا بھارتی ٹیم میں بہت سے نئے کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے پاکستان ہاکی کے بہتر رزلٹس کے لیے کھلاڑیوں کو زیادہ ٹریننگ کروانے کی ضرورت ہے ۔۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے چیئرمین گریگ بارکلے اور چیف ایگزیکٹیو جیف ایلرڈائس نے پاکستان کا دو روزہ دورہ کیا ہے چئیرمین گریگ بارکلے نے پہلی بار پاکستان کا دورہ کیا آئی سی سی کے دونوں عہدیداروں نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی اور بورڈ کے دیگر حکام سے پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی اسٹیڈیم میں ملاقات کی جس میں کرکٹ کی ترقی اور اسے مزید فروغ دینے سے متعلق مشترکہ معاملات پر گفتگو ہوئی۔

آئی سی سی حکام نے کرکٹ اکیڈمی، لاہور قلعہ، لاہور میوزیم، مینار پاکستان اور سیف سٹی پروجیکٹ کا بھی دورہ کیا۔

آئی سی سی کے چیئرمین نے کہا کہ انہیں پاکستان آکر بہت خوشی ہوئی ہے ۔ ان کی سوچ یہ ہے کہ آئی سی سی کے تمام رکن ممالک کا دورہ کیا جائے اور دیکھا جائے کہ ہر رکن ملک میں کرکٹ اور اس کے انتظامی معاملات اس کے دائرہ اختیار کے تحت کس طرح چلائے جارہے ہیں پاکستان میں کرکٹ کی سہولتوں کی تعریف کرتے ہوئے گریگ بارکلے کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سہولتیں اور کرکٹ سے متعلق پروگرام بہت زبردست ہیں اب چونکہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آچکی ہے لہذا پی سی بی دوطرفہ کرکٹ کے انتظامات کے سلسلے میں کامیابی کے ساتھ اپنا کردار ادا کررہا ہے۔

کرکٹ کے ایشیا کپ کے شیڈول کا تاحال فیصلہ نہ ہو سکا ۔ میزبان پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے ۔خبر رساں اداروں کے مطابق بھارت نے پاکستان کا ہائبرڈ ماڈل مسترد کر دیا ہے بھارتی کرکٹ بورڈ ٹورنامنٹ ایک ہی مقام پر کرانے کا خواہشمند ہے ایشیا کپ سری لنکا میں کروانے پر سنجیدگی سے غور کیا جا رہا ہے ۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ پاکستان کا نہیں کرکٹ کا میلہ ہے کرکٹ جہاں بھی ہو وہاں کھیلنے جانا چاہیے اگر کوئی ٹیم پاکستان نہیں آتی تو پھر پاکستان کو بھی متعلقہ ملک میں کھیلنے نہیں جانا چاہیے ادھر پنجاب کے صوبائی وزیر کھیل اور فاسٹ بولر وہاب ریاض نے ایشیا کپ کے پاکستان کے کچھ مقابلے ہونے کو ہی غنیمت قرار دیا ہے ۔۔

 بشکریہ: انس سعید
__________________________________________________________________

- کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
§ اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
§ اردو پرگرام سننے کے طریقے
§ ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
§ پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
ایشیا کپ کرکٹ مقابلوں کے مقام پر اتفاق نہیں ہو سکا، پاکستان کو ہرا کر بھارت جونیئر ہاکی ایشیاء کپ کا فاتح | SBS Urdu