’تحریک انصاف کے مارچ کی صورت میں ریڈ زون کی سکیورٹی کے لیے فوج کو طلب کیا جائے گا‘ وزارت داخلہ
- کراچی میں بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کی درخواست مسترد
- صدر عارف علوی نے پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کر لیا
وفاقی حکومت نے وزیراعظم ہاؤس کی آڈیو لیکس کے معاملے پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی تحقیقاتی کمیٹی تشکیل دے دی ہے، کمیٹی میں وفاقی وزرا کے ساتھ ساتھ آئی ایس آئی اور آئی بی کے ڈائریکٹر جنرلز کو بھی شامل کیا گیا ہے
پاکستان کے سرکاری نیوز چینل پی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ’دوسری تین سالہ مدت پوری ہونے پر سبکدوش ہونے کا عندیہ‘ دیا ہے۔پی ٹی وی کے مطابق واشنگٹن میں غیر رسمی بات چیت کے دوران آرمی چیف نے کہا ہے کہ ’مسلح افواج کا سیاست میں کوئی کردار نہیں ہے۔‘
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے معافی کی درخواست قبول کرتے ہوئے توہین کا نوٹس خارج کردیا ہے، عدالت نے خاتون جج زیبا چوہدری کیخلاف نازیبا زبان استعمال کرنے پر عمران خان کیخلاف توہین عدالت کی کاروائی شروع کررکھی تھی

مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز کی بیرون ملک روانگی سے متعلق راہ ہموار ہوگئی ہے، لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر مریم نواز کو چار سال بعد پاسپورٹ واپس مل گیا ہے ۔

لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ق کے رہنما چوہدری مونس الٰہی کی درخواست منظور کرتے ہوئے ان کے خلاف وفاقی تحقیقاتی ادارے کی جانب سے دائر کردہ منی لانڈرنگ کیس خارج کردیا ہے
ماہ نومبر قریب آتے ہی حکومت اور تحریک انصاف کے درمیان رسہ کشی عروج پر پہنچ گئی ہے اور تحریک انصاف نے اسلام آباد کی جانب اکتوبر کے آخری ہفتے میں حتمی لانگ مارچ کا فیصلہ کیا ہے جب کہ وفاقی حکومت ہر صورت لانگ مارچ کو روکنا چاہتی ہے



