پاکستان کیلئے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی نہ ہوسکی، آئی ایم ایف نے جون کے اجلاسوں کا ایجنڈا جاری کردیا جس میں پاکستان شامل نہیں، وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے برطانوں وزیر مملکت برائے خارجہ کیساتھ ورچول ملاقات ہوئی ہے، جس میں انہوں نے آئی ایم ایف پروگرام کی بحالی کیلئے برطانیہ سے مدد کی اپیل کی ہے، پاکستان میں معاشی بحالی کیلئے اسپیشل انوسٹمنٹ فیسیلیٹیشن کونسل تشکیل دے دی گئی ہے ، یہ کونسل غیرملکی سرمایہ کاری کے راستے میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی، وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت کونسل کا پہلا اجلاس منعقد ہوا جس میں آرمی چیف، چاروں وزرائے اعلی، وفاقی اور صوبائی وزرا نے شرکت کی، آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان کی اقتصادی بحالی قومی پلان کی حمایت کی یقین دہانی کروائی ہے
یونان کے المناک کشتی حادثے میں اب تک 79 افراد کے ہلاک ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں 150 پاکستانی لاپتہ ہیں، لاپتہ پاکستانیوں کا تعلق گجرات، گجرنوالہ، آزاد کشمیر، سیالکوٹ منڈی بہاولدین اور فیصل آباد سے ہے۔ایف آئی اے کے مطابق گمشدہ افراد میں گجرنوالہ سے 101 ، گجرات سے 47 افراد شامل ہیں، گمشدہ افراد میں 38 کا تعلق گجرنوالہ اور 21 کا تعلق آزاد کشمیر اور 11 کا تعلق سیلالکوٹ سے ہے، ایف آئی اے اور پولیس نے انسانی سمگلرز کیخلاف کریک ڈاون تیز کرلیا ہے، پنجاب پولیس اور ایف آئی اے نے وہاڑی سے یونان کشتی حادثے کے مرکزی ملزم ممتاز آرائیں کو گرفتار کرلیا ہے، ملزم سے اہم دستاویزات بھی برآمد ہوئی ہیں، آزاد کشمیر پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 11 انسانی اسمگلرز کو گرفتار کیا ہے، جبکہ گجرنوالہ سے 7 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، یونان واقعے سے متعلق 7 مختلف مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں اور پولیس مختلف پہلووں سے اس کیس کی تحقیقات کررہی ہے
ادھر سیکورٹی فورسز نے پختون تحٓفظ مومنٹ کے رہنما علی وزیر کو ایک بار پھر گرفتار کرکے جیل بھیج دیا ہے ، علی وزیر طویل جیل کاٹنے کے بعد اس سال فروری میں رہا ہوئے تھے، علی وزیر اپنے ساتھیوں کی گرفتاری کیخلاف احتجاج میں شریک تھے، حکومت نے مطالبات کی منظوری کیلئے مذاکرات کی دعوت دی ، وہ مذاکرات میں شریک ہوئے لیکن مذاکرات کامیاب نہ ہوسکے جس کے بعد انہیں گرفتار کرلیا گیا۔۔ پولیس کے مطابق علی وزیر پر 2 ایف آئی آرز درج ہیں، علی وزیر کو طویل گرفتاری کے بعد اس سال فروری میں رہا کیا گیا تھا، پولیس ایف آئی آر کے مطابق ان کے استقبال کے روز میرانشاہ میں دفعہ 144 نافظ تھی، دوسری ایف آئی آر کے مطابق میرانشاہ جلسے کیلئے ڈپٹی کمشنر کی اجازت نہیں لی گئی اور جلسے میں اداروں کیخلاف شرآنگیز الفاظ کا استعمال کیا گیا، پختون تحفظ مومنٹ کے رہنما محسن داوڑ نے علی وزیر کی گرفتاری پر قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے کہا ہے کہ علی وزیر کو مشکوک انداز میں گرفتار کیا گیا اور انکی گرفتاری کے ثبوت نہیں دیئے گئے
حکمران اتحاد پی ڈی ایم نے ملک میں عام انتخابات کیلئے قومی اسمبلی قبل از وقت تحلیل کرنے پر غور شروع کردیا ہے،موجودہ قومی اسمبلی کی مدت 13 اگست کو ختم ہورہی ہے، قومی اسمبلی کی مدت مکمل ہونے پر حکمران اتحاد کو 60 روز کے اندار انتخابات کروانے ہونگے ، اسمبلی قبل از وقت تحلیل کی صورت میں 90 روز کے اندر انتخابات کروانے لازمی ہونگے، سیلاب متاثرین کی بحالی کے معاملے پر حکمران اتحاد میں شامل مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات سامنے آئے ہیں، جس کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے وزیراعلی سندھ کیساتھ ملاقات میں متاثرین کیلئے 25 ارب روپے جاری کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے بھی مسلم لیگ کے ساتھ اختلافات کی تردید کی ہے
میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کے انتخابات کے معاملے پر جماعت اسلامی اور پاکستان پیپلزپارٹی آمنے سامنے آگئے ہیں، جماعت اسلامی نے الزام عائد کیا ہے کہ میئر کراچی کے انتخاب میں ان کے حامی تحریک انصاف کے 29 ممبران کو ووٹ کو اغوا کیا گیا ، پیپلز پارٹی نے ان الزامات کی تردید کی ہے، جماعت اسلامی نے الیکشن کمیشن کو خط میں میئر اور ڈپٹی میئر کا انتخاب کالعدم قرار دینے کی استدعا کی ہے ، میئر کے انتخابات میں دھاندلی کے معاملے پر جماعت اسلامی نے ملک گیر یوم احتجاج منایا اور شدید احتجاج کیا ہے،
لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے تھانہ نصیر آباد میں کنٹینر جلانے اور تھانہ ماڈل ٹاون میں مسلم لیگ کے دفتر پر حملے کے کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان ، حماد اظہر ، میاں اسلم اقبال سمیت تحریک انصاف کے دیگر رہنماوں کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیےہیں، تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کرنے کی کوشش کی لیکن گرفتاری عمل میں نہیں لائی جاسکی، عدالت نے تفتیشی افسر کی استدعا پر مسرت جمشید چیمہ، مراد سعید، احسان اللہ نیازی اور جمشید چیمہ کے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کرلیے،عمران خان نے سوشل میڈیا پر قوم سے خطاب کے دوران کہا ہے کہ وہ گرفتاری دینے کیلئے تیار ہیں ملک میں پولیٹیکل انجینئرنگ کامیاب نہیں ہوگی، دوسری جانب 9 مئی کے جلاو گھیراو کے کیس میں درخواست ضمانت خارج ہونے پر تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی اور اسد عمر احاطہ عدالت سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، اسلام آباد کی مقامی عدالت نے شاہ محود ، اسد قیصر اور اسد عمر کی ضمانت کی درخواستیں خارج کردی تھیں، تحریک انصاف کے رہنماوں کے فرار ہونے پر آئی جی اسلام آباد برہم ہوگئے اور انہوں نے پولیس حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔
رپورٹ : اصغرحیات
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
§ اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
§ اردو پرگرام سننے کے طریقے
ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
§ پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: