ہفتہ رفتہ: کیا واقعی اتحادی سو فیصد عمران خان کے ساتھ نہیں؟

Imran Khan

Imran Khan launched a scathing attack on the troika of opposition figures in recent days amid vote of no confidence. Source: SBS Urdu

وزیراعظم عمران خان کیخلاف تحریک عدم اعتماد پر راۂے شماری کب متوقع ہے؟ حکومت کی اتحادی جماعتیں کس کے ساتھ ہیں؟


  تحریک عدم اعتماد پر رائے شماری قریب آتے ہی حکمران جماعت تحریک انصاف نے 27 مارچ کو ڈی چوک پر جلسے کا اعلان کیا تھا،چودھری شجاعت نے حکومت سے جلسے جلوس نہ کرنے کی درخواست کرتے ہوئے اپیل کی ہے دونوں جانب سے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا جائے۔اس دوران حکومت اور اپوزیشن جماعتوں کے اتحادیوں سے رابطے اور تیز ہو گئے ہیں۔ حکومتی اتحادی پرویز الہی کا کہنا ہے کہ اس وقت اسٹیبلیشمینٹ نے خود کو نیوٹریل رکھا ہوا ہے۔ اپوزیشن اتحاد پی ڈی ایم نے 23 مارچ کو اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کا اعلان کیا تھا مگرمولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ آئی سی او کے وزرائے خارجہ اجلاس کے تناظر میں   عوامی کال کو موخر کیا جا رہا ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے خلاف اپوزیشن کی تحریک عدم اعتماد پر حکومت جیتے یا ہارے اس سے فائدہ عمران خان کو ہی ہوگا، عمران خان بقول ان کے عوام میں پہلے سے زیادہ مقبولیت حاصل کرچکے ہیں۔
Imran challenges media, opposition, economists to debate economy’s ‘upward trend.
PDM chief Fazlur Rehman says march will enter capital on March 25 now instead of March 23. Source: SBS Urdu
اپوزیشن کی 3بڑی جماعتوں نے حکمران جماعت کے ڈی چوک پر جلسے کو رکوانے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کرلیا۔اس سے قبل وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد کا ووٹ ڈالنے والوں کو تحریک انصاف کے جلسے سے گزر کر جانا ہوگا اور اور ووٹ ڈالنے کے بعد بھی اسی مجمع سے گزرنا ہوگا۔

ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان میں وزیراعظم عمران خلاف کے خلاف حزب اختلاف کی تحریک عدم اعتماد نے اس وقت ملکی سیاست میں بھونچال کی سی کیفیت پیدا کر رکھی ہے۔اس وقت ملکی سیاسی فضا تجزیوں، تبصروں، الزامات اور جوابی الزامات، نمبروں کی گنتی اور بریکنگ نیوز کی چیخ و پکار سے گونج رہی ہے۔ اور امید یہی ہے کہ رواں ہفتے بھی پاکستانی ذرائع ابلاغ میں  بیانات تقریریں اور ساتھ ہی سیاسی جوڑ توڑ جاری رہے گا ۔

بھارتی سپر سانک میزائل کے پاکستانی حدود میں گرنے کے واقعے پر پاکستان نے اقوام متحدہ کو خط لکھا ہے، پاکستان نے واقعے کی مشترکہ تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔

 بشکریہ: اصغر حیات۔ پاکستان


  • اس پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے سب سے اوپر دئیے ہوئے اسپیکر آئیکون پر کلک کیجئے یا نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے







شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
ہفتہ رفتہ: کیا واقعی اتحادی سو فیصد عمران خان کے ساتھ نہیں؟ | SBS Urdu