مختصر خبریں : بدھ 14 جنوری 2026

Iran Protests

In this photo taken by an individual not employed by the Associated Press and obtained by the AP outside Iran, Iranians protests the death of 22-year-old Mahsa Amini after she was detained by the morality police, in Tehran, Oct. 1, 2022. Source: AAP / AP

ایران میں بڑھتے مظاہروں اور سخت حکومتی کریک ڈاؤن کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ایران کو دھمکیوں کا سلسلہ جاری ہے۔ صدر کے پاس فضائی حملوں، بیلسٹک میزائل سائٹس کو نشانہ بنانے، یا محدود سائبر و سیکیورٹی کارروائیوں جیسے کئی آپشنز موجود ہیں، جبکہ ایران نے حملے کی صورت میں امریکی تنصیبات پر جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔


ایران میں ایک مظاہرین کو مبینہ طور پر حکومت مخالف وسیع پیمانے پر ہونے والے احتجاج میں شرکت کے الزام میں سزائے موت سنا دی گئی ہے۔اگرچہ امریکہ کی جانب سے ایران میں کسی ممکنہ کارروائی کے بارے میں کئی سوالات ابھی جواب طلب ہیں، مبصرین کا خیال ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ کسی قسم کی براہِ راست مداخلت کے لیے تیار ہیں۔
ٹرمپ کی مظاہرین کی کھلی حمایت اور ممکنہ امریکی کارروائیوں جن میں فوجی، سائبر اقدامات اور تجارتی پابندیاں شامل ہیں جن کے باعث خطے میں کشیدگی مزید بڑھ گئی ہے۔

فلسطینی نژاد آسٹریلوی مصنفہ رندا عبدالفطاح نے جنوبی آسٹریلیا کے وزیرِاعلیٰ کے خلاف ہتکِ عزت کی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ انسٹاگرام پر جاری بیان میں مصنفہ کا دعویٰ ہے کہ پیٹر ملیناؤسکس نے اُن کے بارے میں متعدد عوامی بیانات دیے، اُن کے کردار پر بات کی، اور یہ تاثر دیا کہ وہ انتہاپسند دہشت گردوں کی ہمدرد ہیں۔ محترمہ عبدالفطاح کے مطابق اُن کے وکلا نے اس کے جواب میں ریاستی رہنما کو باضابطہ کنسرنز نوٹس جاری کر دیا ہے۔ ساؤتھ آسٹریلین پریمئیر نے یہ تبصرے مبینہ طور پر اُس وقت کیے تھے جب ایڈیلیڈ رائٹرز فیسٹیول سے فلسطینی مصنفہ کو نکالے جانے کے خلاف بڑے پیمانے پر مصنیفین کی طرف سے بائیکاٹ جاری تھا۔ اس تنازعہ کے بعد ایڈیلیڈ رائٹرز فیسٹیول منسوخ کردیا گیا اور چئیرپرسن سمیت اسکے بورڈ کے تمام عہدے دار مستعفی ہوگئے
_______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand