راولپنڈی انتظامیہ اورقانون نافذ کرنے والےاداروں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 26 نومبر کو راولپنڈی میں دھرنے کا وینیو تبدیل کرنے کی تجویز دے دی۔
ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی فیض آباد کے قریب 26 نومبر کو دھرنا دینا چاہتی ہے، راولپنڈی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے دھرنے کا مقام علامہ اقبال پارک تک لانے کی تجویز دی۔
پی ٹی آئی راولپنڈی کے قائدین نے جگہ کی تبدیلی پر مشاورت کے لئے مزید وقت مانگ لیا۔
تحریک انصاف کی جانب سے 26 نومبر کو راولپنڈی میں جلسے اور دھرنے کی تیاریاں جاری ہیں، دھرنے میں عمران خان کی سیکورٹی کیلئے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں الیکشن کمیشن نے سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے انعقاد سے متعلق فیصلہ سنا دیا اور کہا ہے کہ کراچی اور حیدرآباد میں 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات کروائے جائیں گے احتساب عدالت نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کا کیس بند کرکے انہیں بری کردیا ہے