پاکستان کے تباہ کن سیلاب کی خبریں شائید اب اتنی نمایاں نہ رہی ہوں مگر نہ تو سیلاب کے متاثرین کی مصیبتیں ختم ہوئی ہیں اور نہ ان کی مدد کرنے والے آسٹریلین پاکستانیوں کے جذبے میں کمی آئی ہے۔ایس بی ایس اردو کو فراہم کردہ معلومات کے مطابق آسٹریلیا بھر میں درجنوں کمینوٹی تنظیموں کی جمع کردہ مجموعی عطیات کی رقم کئی لاکھ ڈالرزتک بنتی ہے۔ آسٹریلیا میں کام کرنے والی کچھ تنظیموں کے نمائیندوں سے سنئے اکتوبر ۲۰۲۲ کے وسط تک ان کی عطیاتی مہم کے اعداد و شمار۔(نوٹ : SBS اس پوڈکاسٹ میں فراہم کردہ اعداد و شمار کی جانچ پڑتال یا تصدیق/ تردید نہیں کرتا)
شئیر





