پاکستان رپورٹ : دو اسمبلیاں تحلیل ہونے کے باوجود انتخابات کا اعلان نہیں کیا گیا جبکہ ضمنی انتخاب کی تیاریاں

IMF

IMF Source: AFP

پاکستان میں دو صوبائی اسمبلیاں تحلیل ہونے کے ایک ماہ گزرنے کے باوجود انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوسکا، لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باوجودہ گورنر پنجاب نے انتخابات کی تاریخ دینے سے انکار کردیا ہے، نیب کے وزیراعظم شہباز شریف کے خلاف آشیانہ اسکیم میں وعدہ معاف گواہ بیان سے مکر گئے، ملک میں قومی اسمبلی کی 31 نشستوں پر ضمنی انتخابات کا دنگل سج گیا ہے، کیا پی ڈی ایم اور دیگر حکومتی جماعتیں ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہی ہیں؟ جیل بھرو تحریک کا اعلان، عمران خان نے سابق آرمی چیف جنرل قمر باجوہ پر تازہ الزامات لگا دیئے، صدر مملکت ڈٹ گئے آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدے کے تحت منی بجٹ کیلئے حکومت آرڈیننس نہ لا سکی، اب کیا ہوگا؟ ایف آئی اے کو شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت مل گئی ہے، سینیٹ میں چیف جسٹس کے ریمارکس اور اس پر اٹارنی جنرل کی وضاحت پر ہنگامہ ہوا ہے


Key Points
  • صوبائی اسملبیوں کے انتخابات، عدالتی حکم کے باوجود تاریخ کا اعلان نہ ہوسکا ، تحریک انصاف نے حکمت عملی تیار کرلی
  • ضمنی انتخابات کیلئے میدان سج گیا،
  • آئی ایم کے ساتھ معاہدہ آرڈیننس کے ذریعے 170 ارب کے ٹیکسسز وفاقی کابینہ نے منی بجٹ کی منظوری دے دی ہے
  • پاکستان کے ایوان بالا میں چیف جسٹس کے ریمارکس کے بعد اٹارنی جنرل کی وضاحت پر بھی ہنگامہ
پاکستان کے صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں صوبائی اسمبلیوں کے انتخابات کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوسکا، دونوں صوبائی اسمبلیوں کو تحلیل ہوئے ایک ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا، لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باوجو گورنر پنجاب انجینئر بلیغ الرحمن نے الیکشن کی تاریخ دینے سے انکار کردیا ہے، الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق گورنر پنجاب کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں گورنر انجینئر بلیغ الرحمن نے کہا کہ انہوں نے اسملبی نہیں توڑ اس لیے الیکشن کی تاریخ نہں دے سکتے، تحریک انصاف نے کہا ہے کہ حکومت کو ہر صورت آئین پر عمل کرنے پر مجبور کریں گے، جبکہ حکمران جماعت کا موقف ہے کہ وفاقی حکومت کی موجودگی میں صوبائی الیکشن ہوئے تو ان کی شفافیت پر سوال اٹھیں گے۔۔۔

قومی اسمبلی کے 31 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے میدان سج گیا، امیداواروں نے کاغذات جمع کروائے لیکن پی ڈی ایم میں شامل جماعتیں ضمنی انتخابات میں حصہ لینے یا نہ لینے کا واضع اعلان نہ کرسکیں، عمران خان نے جیل بھرو تحریک کے حوالے پارٹی سے لسٹیں طلب کرلی ہیں، جبکہ جیل بھرو تحریک کے فوکل پرسن سنیٹر اعجاز چوہدری نے کارکنان سے حلف بھی لیا ہے، عمران خان نے سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ پر الزامات لگاتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل باجوہ سپر کنگ بنے ہوئے تھے جو وہ کہتے تھے وہی ہوتا تھا

آئی ایم ایف سے مذاکرات کامیاب ہوئے لیکن آرڈیننس کے ذریعے 170 ارب روپے کے منی بجٹ کی منظوری حکومت کیلئے درد سر بن گئی، حکومت نے آرڈیننس کی تیاری کی تو صدر مملکت عارف علوی نے اس پر اعتراض اٹھا دیا، وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی صدر مملکت کیساتھ ملاقات بے سود رہی، حکومت نے آڈیولیکس کیس میں سابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی گرفتاری کی اجازت دیدی ہے، تحریک انصاف نے انتقامی کاروائیوں کی مذمت کی ہے جبکہ مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما شاہد حاقان عباسی نے بھی شوکت ترین کو گرفتار کرنے کے فیصلے کی مذمت کی ہے

پاکستان کے ایوان بالا میں چیف جسٹس آف پاکستان کے ریمارکس کے بعد اٹارنی جنرل کی وضاحت پر بھی ہنگامہ شروع ہوگیا، حکومتی ممبران نے اٹارنی جنرل کو آڑے ہاتھوں لے لیا، سینیٹر رضا ربانی نے کہا کہ اٹارنی جنرل کو اتنا ہی پارلیمنٹ اور عدلیہ کی آزادی کا خٰیال ہے تو جب پارلیمنٹ پر حملہ ہوتا ہے تب پارلیمنٹ کا دفاع کیوں نہیں کرتے ؟ وفاقی وزیر قانون نے ایوان کو بتایا کہ اٹارنی جنرل نے چیف جسٹس کے ریمارکس پر وضاحت کی، اٹارنی جنرل کی وضاحت کے مطابق وہ عدالت میں موجود تھے، چیف جسٹس نے کسی ایک وزیراعظم کو ایماندار کہنے کے ریمارکس نہیں، ایوان میں بولنے کی اجازت نہ ملنے پر ایک بار پھر ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی جس کے بعد چیئرمین سینیٹ نے اجلاس ملتوی کردیا

رپورٹ : اصغرحیات ۔۔۔

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
پاکستان رپورٹ : دو اسمبلیاں تحلیل ہونے کے باوجود انتخابات کا اعلان نہیں کیا گیا جبکہ ضمنی انتخاب کی تیاریاں | SBS Urdu