پاکستان رپورٹ: پاکستان کی ایران کی جانب سے بلوچستان میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کی بھرپور مذمت

Iran missiles

Iran has fired rockets at American airbases in Iraq Source: AAP

سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو 9 مئی کے مقدمے میں راولپنڈی پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ شیخ ریشد احمد کی ضمانت خارج ہونے پر پولیس نے کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کیا۔ سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی پر غیر شرعی نکاح کیس میں فرد جرم عائد کردی گئی۔ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم دیگر امور پر پاکستان تحریک انصاف میں پھوٹ پڑ گئی ہے۔


Key Points
  • عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد گرفتار
  • غیر شرعی نکاح کیس، عمران خان اور بشرہ بی بی پر فرد جرم عائد
  • سیاسی گہما گہمی، تحریک انصاف میں اختلافات پھوٹ پڑے
  • ججز کیخلاف سوشل میڈیا مہم پر ایکشن کا فیصلہ
پاکستان نے ایران کی جانب سے بلوچستان میں پاکستان کی فضائی حدود کی خلاف ورزی کی بھرپور مذمت کی ہے۔ پاکستانی دفتر خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایرانی حملے کے نتیجے میں دو معصوم بچے شہید اور تین بچیاں زخمی ہوئیں ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے کہ ہے کہ پاکستان کی خودمختاری کی یہ خلاف ورزی کسی بھی طرح قابل قبول نہیں، اس خلاف ورزی کے انتہائی سنگین نتائج برآمد ہوسکتے ہیں، ترجمان کی جانب سے کہا گیا کہ زیادہ افسوس کی بات یہ ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان رابطہ کے متعدد زرائع کی موجودگی کے باجود یہ غیر قانونی قدم اٹھایا گیا۔

پاکستان کی جانب سے ایرانی وزارت خارجہ میں پہلے ہی متعلقہ سینیئر حکام کے ساتھ شدید احتجاج ریکارڈ کروا دیا گیا ہے، اس کے علاوہ ایرانی ناظم۔الامور پاکستان کی خودمختاری کی سرحدی خلاف ورزی پر کے شدید رد عمل سے آگاہ کرنے کے لئے دفتر خارجہ میں طلب کیا گیا اور واضح طور پر بتا دیا گیا ہے کہ اس عمل کے نتائج کی تمام تر زمہ داری ایران پر عائد ہوگی۔

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ و سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو 9 مئی مقدمے میں ضمانت خارج ہونے پر عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔ راولپنڈی پولیس نے شیخ رشید احمد کو گرفتار کرکے تھانے منتقل کردیا۔ شیخ رشید احمد حساس ادارے کے دفتر میں جلاؤ گھیراو کے مقدمے میں نامزد تھے۔ گرفتاری کے وقت میڈیا سے گفتگو میں شیخ رشید نے کہا کہ خدا کو گواہ بنا کر کہتا ہوں کہ 9 مئی کے واقعات میں ملوث نہیں ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 8 فروری کو راولپنڈی کے دونوں حلقوں میں قلم دوات کی فتح ہوگی۔ دوسری جانب جی ایچ کیو حملہ کیس میں شیخ رشید کی ضمانت ہو گئی۔
PAKISTAN-INDIA-KASHMIR-UNREST
Pakistani Railways Minister Sheikh Rasheed Ahmad smokes a cigar as he speaks to the media to announce the suspension of Samjhota Express train operations between India and Pakistan. Source: AFP / AAMIR QURESHI/AFP via Getty Images
عدالت نے ایک لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا، شیخ رشید اور راشد شفیق کی مورگاہ اور تھانہ سٹی کیسز میں بھی ضمانتیں کنفرم ہوگئیں، شیخ رشید کی مجموعی طور پر 13 مقدمات میں ضمانتیں ہوئی ۔ راولپنڈی کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے فیصلہ دیتے ہوئے سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی اور پی ٹی آئی کارکنوں کی عبوری ضمانتیں منظور کرلیں۔

غیر شرعی نکاح کے کیس میں سابق وزیراعظم و سابق چیئرمین تحریک انصاف عمران خان پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔ سینئر سول جج قدرت اللہ نے اڈیالہ جیل میں کیس کی سماعت کی۔ جس میں سابق وزیراعظم عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی اور وکلاء کمرہ عدالت میں موجود تھے۔ عدالت میں فرد جرم پڑھ کر سنائی گئی تو ملزمان نےصحت جرم سے انکار کر دیا۔ اس دوران عمران خان نے جج سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ چھ سال کے بعد خاور مانیکا کو یاد آیا کہ نکاح غیر شرعی تھا۔ اس دوران بشریٰ بی بی کی غیر موجودگی پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔

جیل انتظامیہ نے بتایا کہ بشریٰ بی بی 11:30 پر داخل ہوئیں اور 1:45 پر عدالت سے چلی گئیں ۔ عدالت کے استفسار پر وکیل نے بتایا کہ بشریٰ بی بی کی طبیعت ناساز ہوگئی تھی اس لیے وہ واپس چلی گئیں۔ وکلاء صفائی کی جانب سے بشریٰ بی بی کی استثنیٰ کی درخواست منظور کرنے کی استدعا کی گئی۔ تاہم عدالت نے بشریٰ بی بی کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج کر دی۔ اڈیالہ جیل میں میڈیا کے نمائندوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ چیف جسٹس سے کہنا چاہتا ہوں کہ نفرت اتنی بھی نہ کرو کے عدل بھی نہ کرسکو۔ عدلیہ پر اب میرا اعتماد ختم ہو چکا ہے۔ لندن پلان کے تحت رول آف لا کو روندا جارہا ہے۔ ہماری ساری پارٹی کو ختم کردیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کی سی سی ٹی وی فوٹیجز چوری کی گئیں۔
PAKISTAN IMRAN KHAN SHOOTING AFTERMATH
Imran Khan, former Prime Minister and head of political party Pakistan Tehrik-e-Insaf, talks with journalists at Shaukat Khanum hospital where he was admitted after suffering a gunshot wound the day before near Wazirabad, in Lahore, Pakistan, 04 November 2022. Source: EPA / RAHAT DAR/EPA
شاہ محمود قریشی نے صحافیوں کیساتھ غیر رسمی گفتگو میں کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے نے جمہوریت کا جنازہ نکال دیا ہے۔ موجودہ صورتحال میں نہ قوم الیکشن قبول کرے گی نہ ہی عالمی برادری۔ دوسری جانب اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پاکستان تحریک انصاف کے سابق چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس میں مزید 2 گواہان کے بیان قلمبند کرلیے گئے ہیں۔

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات کے لیے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کے لیے کوائف پرنٹنگ کارپوریشن کو بھیج دیے ہیں۔ بڑی تعداد میں امیدواروں نے انتخابی نشان کی تبدیلی کیلئے عدالتوں سے رجوع کیا ہے۔پشاو ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما تیمور سلیم جھگڑا کی انتخابی نشان کےخلاف درخواست منظور کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کو انہیں ٹریفک سگنل کا نشان جاری کرنے کا حکم دے دیا۔ پشاور ہائیکورٹ نے ہی تحریک انصاف کے رہنماوں شہریار آفریدی ، آفتاب عالم اور دیگر کی انتخابی نشانوں سے متعلق درخواست خارج کردی۔الیکشن کمیشن نے شہریار آفریدی کو بوتل ، آصف خان کو گاڑی ،آفتاب عالم کو بینگن اور شفیع اللہ کو گوبھی کا انتخابی نشان الاٹ کیا تھا۔ الیکشن کمیشن کو تشویش ہے کہ اگر عدالتوں کی جانب سے انتخابی نشانات تبدیل کرنے کے احکامات دیئے تو انتخابات میں تاخیر ہوسکتی ہے۔

8 فروری کے انتخابات قریب آتے ہی ملک میں سیاسی گہماگہمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔ سیاسی جماعتوں کی جانب سے عوامی رابطہ مہم جاری ہے۔ ورکرز کو متحرک کرنے کیلئے جلسے جلوس اور ریلیوں کا انعقاد کیا جارہا ہے۔ پارٹی ٹکٹوں کی تقسیم کے معاملے پر تحریک انصاف اختلافات کا شکار ہوگئی ہے۔پارٹی رہنماوں کیساتھ اختلافات کے باعث پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر شیر افضل مروت نے سندھ میں الیکشن مہم اچانک ختم کرنے کا اعلان کردیا۔
PAKISTAN-ELECTION
A security personnel stands guard at the headquarters of Election Commission of Pakistan in Islamabad on September 21, 2023. Source: AFP / AAMIR QURESHI/AFP via Getty Images
سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں شیرافضل مروت نے حامد خان اور رؤف حسن جیسے بیمار ذہنیت کے لوگ قرار دیدیا۔ ادھر اڈیالہ جیل میں سابق وزیراعظم عمران خان سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ بلے کا انتخابی نشان نہ ملنے کے باوجود پی ٹی آئی ہر حلقے میں اپنا امیدوار کھڑا کرے گی۔ اس وقت لیڈر جیل میں ہے ۔ کارکن اختلافات میں نہ پڑیں۔ ان کی جماعت ملک گیر کنونشنز کرے گی۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے شہید بے نظیر بھٹو کی چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو نے بھی انتخابی میدان میں انٹری ڈالی ہے۔ آصفہ بھٹو نے کراچی میں ریلی نکالی اور کارکنان کا لہو گرمایا۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ایک شخص کو اگر چوتھی بار مسلط کیا گیا تو عوام نقصان اٹھائیں گے۔انتخابی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک میں نفرت اور تقسیم کی سیاست کی جارہی ہے جس کا ملک کو نقصان ہوگا۔ مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے لاہور میں ریلی نکالی جہاں کارکنوں کی جانب سے ان کا شاندار استقال کیا گیا۔ کارکنوں سے خطاب میں مریم نواز نے کہا کہ 8 فروری کو شیر دھاڑے گا۔ مخالفین نے جو منصوبے بند کردیئے تھے الیکشن جیتنے کے بعد دوبارہ شروع کریں گے۔ ایم کیو ایم کے رہنما مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے سندھ کو محرومیوں کے سوا کچھ نہیں دیا۔
Lawyer for Pakistani presidential candid
Latif Khosa Source: AFP / AAMIR QURESHI/AFP via Getty Images
سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسی اور تحریک انصاف کے وکیل سردار لطیف کھوسہ پھر آمنے سامنے آگئے۔ تحریک انصاف کے وکیل سردار لطیف کھوسہ چیف جسٹس کی عدالت میں پیش ہوئے اور انہوں نے عمران خان کی توشہ خانہ نااہلی کےخلاف درخواست مقررکرنے کی استدعا کی جس پر چیف جسٹس نے ان سے مکالمہ کیا کہ لطیف کھوسہ صاحب، آپ باہر جاکر الزامات لگاتے ہیں۔ جسٹس قاضی فائر عیسی نے سردار لطیف کھوسہ سے کہا کہ ایک طرف آپ عدلیہ پر اعتبار نہیں کرتے دوسری طرف ریلیف بھی مانگتے ہیں، جلد سماعت کیلئے درخواست دائر کردیں،۔ قانون کے مطابق جو ریلیف ممکن ہوا وہ دیں گے۔

ادھر سپریم کورٹ بار کے صدر شہزاد شوکت نے کہا ہے کہ ملک میں ججز کے خلاف مہم جوئی کی بدقسمت روایت چل پڑی ہے، فیصلے پر تنقید کرنے کے بجائے ججز کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔اسلام آباد میں پاکستان بار کونسل کے رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر سپریم کورٹ بار شہزاد شوکت نے کہا کہ مرضی کے خلاف فیصلہ آنے پرعدلیہ کو ٹارگٹ کیا جاتا ہے، عدلیہ کے خلاف مہم قابل مذمت ہے، اداروں اور ججز پر تنقید کرنے کی روش کو روکنا ہوگا۔

دوسری جانب حکومت پاکستان نے سپریم کورٹ کے ججز کیخلاف سوشل میڈیا پر گمراہ کن مہم چلانے والوں کیخلاف کاروائی کیلئے جی آئی ٹی تکشیل دے دی ہے۔ وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ جے آئی ٹی کےکنوینر ہوں گے، اس کے علاوہ آئی بی ، آئی ایس آئی کے نمائندے اور ڈی آئی جی اسلام آباد پولیس جے آئی ٹی میں شامل ہوں گے جبکہ پی ٹی اے کا نمائندہ بھی شامل ہوگا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق جے آئی ٹی پندرہ دن میں رپورٹ دے گی اور ججر کیخلاف مہم چلانے والوں کو کہٹرے میں لانے کے ساتھ ساتھ مستقبل میں ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے سفارشات دے گی ۔


(رپورٹ: اصغرحیات)

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
پاکستان رپورٹ: پاکستان کی ایران کی جانب سے بلوچستان میں فضائی حدود کی خلاف ورزی کی بھرپور مذمت | SBS Urdu