پنجاب اور خیبر پختون خواہ اسمبلیوں کی تحلیل کے حوالے سے سیاسی رابطوں میں تیزی آگئی ہے، تحریک انصاف نے اتحادیوں کے ساتھ مل کر حکمت عملی بنا لی ہے، جبکہ پی ڈی ایم نے بھی سابق صدر آصف علی زرداری کو میدان میں اتارا ہے، اسی دوران دونوں فریقین کے درمیان مذاکرات کی بھی باز گشت ہے
پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف اور پاکستان کے زیر انتظام کشمیر کے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کے درمیان تکرار کے بعد سیاسی گرما گرمی میں اضافہ ہو گیا ہے، وفاقی ترقیاتی ادارے نے وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی ملکیت سینٹورس شاپنگ مال کو سیل کرنے کے 24 گھنٹوں کے بعد کھول دیا، جبکہ اسلام آباد کی تاجر برادری نے بھی واقعے پر شدید احتجاج کیا ہے
پاکستان کی سپریم کورٹ کے حکم پر صحافی ارشد شریف کے قتل کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں درج کرلیا گیا ہے، مقدمے میں 3 افراد کو نامزد کیا گیا ہے، سپریم کورٹ نے ارشد شریف کی میڈیکل رپورٹس کو بھی غیر تسلی بخش قرار دیا ہے
لاہور ہائی کورٹ نے سائفر آڈیو لیکس کیس میں ایف آئی اے کا عمران خان کی طلبی کا نوٹس معطل کردیا ہے، لیکن سپریم کورٹ سے توہین الیکشن کمیشن کیس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں کو ریلیف نہیں مل سکا، ادھر الیکشن کمیشن نے عمران خان کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کی کاروائی شروع کردی ہے
بشکریہ: اصغر حیات پاکستان