پاکستان رپورٹ: توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی رہائی سائفر میں گرفتاری

Imran Khan

Pakistan's Ex Prime Minister Imran Khan. Source: Getty

پاکستان کے سابق وزیراعظم اور تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی توشہ خانہ کیس میں ضمانت منظوری کے بعد انہیں سائفر کیس میں گرفتار کرلیا گیا ہے، پاکستان میں بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کو لیکر عوامی احتجاج میں شدت آتی جارہی ہے، سیاسی جماعتیں 90 روز کے اندر الیکشن کے انعقاد کے معاملے پر تقسیم نظر آرہی ہیں پیپلز پارٹی نے بھی الیکشن کمیشن کے سامنے 90 روز میں انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کردیا ہے۔ مزید سنیے اس پوڈکاسٹ میں۔


توشہ خانہ کیس میں سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کے حکم کے باوجود سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی کی اٹک جیل سے رہائی نہیں ہوسکی۔ ایف آئی اے نے سائفر کیس میں سابق وزیراعظم کو گرفتار کرلیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو درپیش سیکورٹی خدشات کے پیش نظر سائفر کی خصوصی عدالت کے جج ابو الحسنات 30 اٹک جیل میں ہی کیس کی سماعت کریں گے۔ وزارت قانون نے 30 اگست کیلئے خصوصی عدالت کی اٹک جیل منتقلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ منگل کے روز اسلام آباد ہائیکورٹ نے چیئرمین تحریک انصاف کی سزا معطلی کی درخواست منظور کرتے ہوئے انہیں ایک لاکھ ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرنے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے چیئرمین توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی رہائی کا 8 صحفات پر مشتمل تحریری حکمنامہ جاری کیا۔ تحریری حکمنامے میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے قائم علی شاہ فیصلے کی روشنی میں ضمانت دینا یا انکار کرنا ہائی کورٹ کی صوابدید ہے۔ اس کیس میں دی گئی سزا کم دورانیے کی ہے، عدالت سمجھتی ہے کہ درخواست گزار سزا معطلی اور ضمانت پر رہائی کا حقدار ہے۔
PAKISTAN-POLITICS-KHAN
Babar Awan (C) leading lawyer of the legal team of jailed Pakistan's former Prime Minister Imran Khan, speaks with the media outside the High Court in Islamabad on August 28, 2023, after the court reserved the verdict on Imran Khan's plea seeking suspension of a three-year jail term. (Photo by Farooq NAEEM / AFP) (Photo by FAROOQ NAEEM/AFP via Getty Images) Source: AFP / FAROOQ NAEEM/AFP via Getty Images
ہائیکورٹ میں عدالتی حکم کے بعد تحریک انصاف کے حامی وکلا نے جشن منایا اور چیئرمین پی ٹی آئی کے حق میں نعرے بازی کی، تحریک انصاف نے فیصلے کو انصاف کی فتح قرار دیا ہے، جبکہ دیگر جماعتیں اس فیصلے پر تنقید کررہی ہیں۔

فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہےکہ چیف جسٹس کا گڈ ٹو سی یو اور ویش یو بیسٹ آف لک کا پیغام ہائیکورٹ تک پہنچ گیا، انہوں نے کہا کہ اعلی عدلیہ سے واضح پیغام مل جائے تو ماتحت عدلیہ یہ نہ کرے تو اور کیا کرے۔

دوسری جانب چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کے خلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کے معاملے پر حکومت نے اسپیشل جے ائی ٹی تشکیل دے دی، جے آئی ٹی میں ایف آئی اے سائبر کرائم ،آئی ایس ائی،ائی بی اور اسلام آباد پولیس کے نمائندے شامل ہیں، جے آئی ٹی ٹیم 15 دن کے اندر جامعہ رپورٹ وزارت داخلہ کو جمع کروائے گی۔
TOPSHOT-PAKISTAN-POLITICS-COURT-KHAN
TOPSHOT - Lawyers and supporters of Pakistan's former Prime Minister Imran Khan, shout slogans as they celebrate outside the Islamabad High Court in Islamabad on August 29, 2023, after suspension of Khan's prison sentence for a graft conviction. A Pakistan high court on August 29 suspended former prime minister Khan's prison sentence for a graft conviction, his lawyer said, but it was unclear if he would be immediately released. (Photo by FAROOQ NAEEM / AFP) (Photo by FAROOQ NAEEM/AFP via Getty Images) Source: AFP / FAROOQ NAEEM/AFP via Getty Images
ملک میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف عوامی ردعمل میں شدت آرہی ہے۔ بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کیخلاف عوامی احتجاج پورے ملک میں پھیل گیا، نگران حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے متعدد اجلاس کیے لیکن ریلیف کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا۔

منگل کے روز نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کی زیر صدارت نگران وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں پاور ڈویژن کی جانب سے عوام کو ریلیف دینے کیلئے مختلف تجاویز پیش کی گئیں۔ وفاقی کابینہ نے جولائی اوراگست کے بلز قسطوں میں اداکرنے کی اصولی منظوری دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ فی یونٹ قیمت میں کمی کا فیصلہ آئی ایم ایف کی مشاورت کے بعد کیا جائیگا، بجلی کے بلوں کیخلاف عوامی احتجاج پانچویں روز میں داخل ہوگیا ہے۔ اسلام آباد، لاہور، کراچی، کوئٹہ ، پشاور سمیت ملک کے طول و عرض میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں۔ منگل کے روز حیدر آباد میں شٹر ڈاؤن کرکے تاجر سڑکوں پر نکل آئے، راولپنڈی میں مظاہرین نے واپڈا دفتر کا گھیراؤ کرتے ہوئے نعرے لگائے۔ انتظامیہ کو واپڈا دفتر کے تحفظ کیلئے اضافی نفری منگوانا پڑی۔
PAKISTAN-ECONOMY-INFLATION-PROTEST
Traders set electricity bills on fire during a protest against the surge in petrol and electricity prices in front of the Quetta Press Club in Quetta on August 29, 2023. (Photo by BANARAS KHAN / AFP) (Photo by BANARAS KHAN/AFP via Getty Images) Source: AFP / BANARAS KHAN/AFP via Getty Images
خیبر پختونخواہ میں مانسہرہ ، نوشہرہ، صوابی، مالاکنڈ سمیت دیگر شہروں میں احتجاج اور شیٹر ڈاون کیا گیا۔ پنجاب میں گجرات، خانیوال، پاکپتن سمیت کئی دیگر شہروں میں بھی شہریوں کی طرف سے مظاہرے کیے گئے اور بجلی کے بل جلائے گئے۔

عوام اور تاجروں کا کہنا ہے کہ بجلی کے بھاری بھرکم بل جب تک واپس نہیں ہوتے احتجاج جاری رہے گا، ادھر نگراں وزیراطلاعات و نشریات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ کسی بھی معاملے پر پرامن احتجاج عوام کا حق ہے تاہم پر تشدد حملے اور سرکاری عملے کو نشانہ بنانے کی اجازت کسی کو نہیں ہے۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ صرف احتجاج ، بل جلانے اور بل نہ دینے سے بجلی سستی نہیں ہوگی بلکہ اکثر لوگوں کے گھروں میں اندھیرا ہوگا۔
PAKISTAN-ECONOMY-INFLATION-PROTEST
Traders shout slogans as they hold their electricity bills during a protest against the surge in petrol and electricity prices in front of the Quetta Press Club in Quetta on August 29, 2023. (Photo by Banaras KHAN / AFP) (Photo by BANARAS KHAN/AFP via Getty Images) Source: AFP / BANARAS KHAN/AFP via Getty Images
90 روز کے اندر ملک میں عام انتخابات کے معاملے پر سیاسی جماعتیں تقسیم کا شکار ہوگئی ہیں، جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کے بعد پیپلزپارٹی نے بھی 90 روز کے اندر ملک میں عام انتخابات کروانے کا مطالبہ کردیا ہے.

الیکشن کمیشن کی جانب سے عام انتخابات کے سلسلے میں سیاسی جماعتوں سے مشاورت کا سلسلہ جاری ہے. الیکشن کمیشن کی دعوت پر پیپلزپارٹی کے 6 رکنی وفد نے منگل کے روز الیکشن کمیشن کا دورہ کیا اور چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ اور ممبران سے ملاقات کی، وفد میں نئیر بخاری، نوید قمر، شیری رحمن، مراد علی شاہ اور دیگر شامل تھے.

ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہا کہ الیکشن کمیشن کیساتھ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی 90 روز میں انتخابات کروانا الیکشن کمیشن کی آئینی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن انتخابات کی تاریخ کے ساتھ شیڈول بھی جاری کرے.
PAKISTAN-POLITICS-KHAN
Security personnel escort a vehicle carrying Pakistan's former Prime Minister Imran Khan (C) as he leaves after appearing before the Election Commission in Islamabad on July 25, 2023. (Photo by Aamir QURESHI / AFP) (Photo by AAMIR QURESHI/AFP via Getty Images) Source: AFP / AAMIR QURESHI/AFP via Getty Images
سابق وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے واضح کیا کہ سی سی آئی اجلاس وہ اکیلے نہیں تھے جس نے مردم شماری کی منظوری دی بلکہ سارے وزراء اعلیٰ نے آئینی پیچیدگی دور کی. الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت کے سلسلے میں بلوچستان عوامی پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی کی قیادت کو بدھ کے روز طلب کیا ہے.

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ ندیم اسلم چوہدری کو ہٹانے کی ہدایت کردی ہے. سیکریٹری الیکشن کمیشن نے ندیم اسلم سے متعلق سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو خط لکھ دیا ہے۔خط میں کہا گیا ہے کہ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا فرائض غیرجانبداری سے انجام دینے سے قاصر ہیں، آزادانہ اور منصفانہ انتخابات کے لیے غیرجانبدار افسر کا ہونا ضروری ہے۔ چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا الیکشن کمیشن کو مطلوبہ مدد فراہم کرنے سے قاصر ہیں، مذکورہ افسر کو فوری طور پر کسی موزوں اور تجربہ کار افسر سے تبدیل کیا جائے.

دوسری جانب سپریم کورٹ نے پنجاب انتخابات 14 مئی کو کروانے کے فیصلے کیخلاف الیکشن کمیشن کی نظر ثانی اپیل سماعت کیلئے مقرر کردی۔سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت 31 اگست کو ہوگی۔چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں قائم تین رکنی خصوصی بینچ سماعت کرے گا.

Pakistan's Climate Change Minister Sherry Rehman briefs
ISLAMABAD, PAKISTAN - 2023/06/14: Pakistan's Climate Change Minister Sherry Rehman briefs media representatives on cyclone Biparjoy. More than 100,000 people have been evacuated from the path of a fierce cyclone heading towards India and Pakistan, with forecasters warning on June 14 that it could devastate homes and tear down power lines. (Photo by Raja Imran/Pacific Press/LightRocket via Getty Images) Source: LightRocket / Pacific Press/Pacific Press/LightRocket via Ge

سائفر کسی میں تحریک انصاف کے رہنما اسدعمر اور شاہ محمود قریشی سے بھی تحقیقات جاری ہیں، سائفر کیلئے قائم خصوصی عدالت نے سائفر کیس میں سابق وفاقی وزیر اسد عمر کی 14 ستمبر تک ضمانت قبل ازگرفتاری میں توسیع کر دی۔

خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات نے اسد عمر کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی کے سامنے شاملِ تفتیش ہونے کا حکم دے دیا۔ سائفر کیس میں ہی عدالت نے وائس چیئرمین تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کو مزید 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کردیا۔

عدالت نے شاہ محمود قریشی کو تیسری مرتبہ ایف آئی اے کے حوالے کیا۔ اس سے قبل ان کا چار روزہ اور پھر تین روزہ جسمانی ریمانڈ دیا گیا تھا جس کے بعد پی ٹی آئی کے وائس چیئرمین کے جسمانی ریمانڈ کی مدت اب 9 روز ہوگئی ہے۔
PAKISTAN-POLITICS-QURESHI
Shah Mahmood Qureshi, Vice Chairman of Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) party and Pakistan's former Foreign Affairs Minister speaks during a press conference in Islamabad on August 19, 2023, prior to his arrest in the capital. The Vice-Chairman of jailed Pakistani former Prime Minister Imran Khan's party was arrested on August 19, a spokesman said, part of a widening crackdown on the former ruling party. Shah Mehmood Qureshi, who served as Khan's Foreign Minister, was arrested in the capital Islamabad shortly after giving a press conference in which he slammed authorities for delaying elections. (Photo by Farooq NAEEM / AFP) (Photo by FAROOQ NAEEM/AFP via Getty Images) Source: AFP / FAROOQ NAEEM/AFP via Getty Images
دوسری جانب اسلام آباد ریاست مخالف تقاریر کے کیس میں کی انسدد دہشتگردی کی عدالت نے سابق وفاقی وزیر شیریں مزاری کی صاحبزادی ایمان مزاری کو تین روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

انسداد دہشتگردی کی عدالت کے جج ابو الحسنات نے ایمان مزاری کے خلاف کیس کی سماعت کی جس سلسلے میں پراسیکیوٹر راجہ نوید عدالت میں پیش ہوئے جب کہ ایمان مزاری کی جانب سے زینب جنجوعہ پیش ہوئیں۔

پراسیکیوٹر راجہ نوید نے ایمان مزاری کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس کی وکیل صفائی نے مخالفت کی ، ایمان مزاری کے وکلا نے انہیں کیس سےڈسچارج کرنےکی استدعا کی، عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد ایمان مزاری کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیدیا، عدالت میں ایمان مزاری اپنی والدہ سے ملاقات کے دوران جذباتی ہوگئیں، ایمان مزاری کو اسلام آباد پولیس نے 20 اگست کو ان کے گھر سے بغاوت کے مقدمے میں گرفتار کیا تھا

(رپورٹ اصغرحیات)

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
پاکستان رپورٹ: توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی رہائی سائفر میں گرفتاری | SBS Urdu