100 سے زائد کمسن بچوں کیساتھ جنسی بدفعلی کرنے والا ملزم گرفتار

A little girl poses for photographs to illustrate the topic of child abuse

A little girl poses for photographs to illustrate the topic of child abuse Source: AAP

سندھ کے دارالحکومت کراچی میں 100 سے زائد کم عمر بچوں کیساتھ جنسی بدفعلی کرنے والے درندے کو پولیس نے ساتھی سمیت کامیاب کارروائی کے بعد گرفتار کر لیا ہے، ملزم عمران گزشتہ 5 برسوں سے شہر کے مختلف علاقوں میں کم عمر بچوں کو بدفعلی کا نشانہ بناتا رہا ہے، ملزم کیخلاف مختلف تھانوں میں 9 مقدمات درج کیے گئے۔


سندھ پولیس کی جانب سے ملزم عمران کو گرفتار کرنے کا اعلامیہ سامنے آنے کے بعد والدین میں بھی تشویش کی لہر دوڑ پڑی ہے، مکروہ فعل میں ملوث عمران کو کیسے گرفتار کیا گیا، اور اس کے لیے پولیس کی کیا حکمت عملی اپنائی، اس حوالے سے ایس پی انویسٹی گیشن ایسٹ عثمان سدوزئی نے بتایا کہ ملزم عمران کیخلاف 2020 سے 2025 کے دوران بچوں سے زیادتی کے9 مختلف مقدمات رپورٹ درج ہوئے، جن میں سندھ فرانزک ڈی این اے لیب کی رپورٹس سے ایک ہی شخص کا ڈی این اے مسلسل میچ ہو رہا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ 5 سال تک ایک ہی ڈی این اے کے سامنے آنے پر پولیس نے کارروائی کا آغاز کیا۔


ایس پی عثمان سدوزئی کا کہنا تھا کہ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے 6 جنوری کو ایک خصوصی تفتیشی ٹیم تشکیل دی، جبکہ یہ ٹیم ڈی آئی جی انویسٹی گیشن مقدس حیدر کی سربراہی میں بنائی گئی، انویسٹی گیشن ایسٹ پولیس نے محض 11 دن کے اندر مرکزی ملزم کو اس کے ساتھی سمیت گرفتار کرلیا۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ ملزم عمران نے چھ سال کے دوران درجنوں بچوں سے زیادتی کا اعتراف کیا ہے، جبکہ اس کے ساتھی کی شناخت وقاص خان کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔



ایس بی ایس اردو کیلئے یہ رپورٹ پاکستان سے احسان خان نے پیش کی۔

_______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے, اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے, SBS Audio”کےنام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یااینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand