بھارتی حملوں کا سب سے پہلے علم کیسے ہوا اور ان پرپاکستانیوں کا ردعمل کیا تھا ؟

WhatsApp Image 2025-05-07 at 5.36.44 AM.jpeg

Indian and Pakistani troops have exchanged gunfire for nearly a week across the de facto border running through Kashmir.. Source: ABACA / Faisal Kahn, Middle East Images

بھارت کے پاکستان پر متعدد حملوں کے بعد صوبہ پنجاب میں ہنگامی حالت نافذ ہے۔ جبکہ بدھ کو قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس ہورہا ہے۔ مزید جانتے ہیں اس پوڈکاسٹ میں۔


بھارت کے زیرِ انظام کشمیر میں سیاحوں پر حملے کے بعد بھارت نے پاکستانی زیرانتظام کشمیر اور پاکستانی علاقوں میں میزائل حملے کئے ہیں۔ پاکستانیوں کو ان حملوں کا علم کیسے ہوا اور سوشل میڈیا اور ٹیوی چینلز پر کیا خبریں سامنے آنا شروع ہوئیں۔
جانئے اصغر حیات کی اس رپورٹ میں۔
اس سے پہلے ایس بی ایس اردو کے نامہ نگار اصغر حیات نے اسلاآباد سے بتایا کہ پہلگام واقعے کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے۔ بھارت کی جانب سے دریائے چناب کا پانی روکنے کی اطلاعات کے بعد تناو میں اضافہ ہوا ہے۔ لائن آف کنٹرول پر دونوں ممالک کی افواج کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی وزرا اور سروسز چیفس کے ہمراہ آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ہے۔جہاں پر انہیں بھارتی جارحیت کےپیش نظر آپریشنل تیاریوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اہم ترین اجلاس بھی آج طلب کیا ہے۔ پاکستان وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے قائمقام افعان ہم منصب عامر خان متقی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا اور پاک بھارت کشیدگی کے حوالے سے آگاہ گیا۔پاکستان کی قومی اسمبلی نے پہلگام واقعے اور بھارتی جارحیت کیخلاف قرار داد منظور کرلی ہے۔ قرار داد میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کا پانی روکا گیا تو یہ اعلان جنگ تصور ہوگا۔ پاکستان اپنی خودمختاری پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔
WhatsApp Image 2025-05-07 at 5.33.50 AM.jpeg
______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو  کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں
SBS Audio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) 
یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے: Spotify Podcast , Apple Podcasts

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
بھارتی حملوں کا سب سے پہلے علم کیسے ہوا اور ان پرپاکستانیوں کا ردعمل کیا تھا ؟ | SBS Urdu