پاکستان اور افغانستان کے درمیان تاریخی ٹی ٹونٹی سیریز چوبیس مارچ سے شروع ہوگی یہ پہلا موقع ہوگا جس میں پاکستان اور افغانستان کی کرکٹ ٹیمیں باہمی ٹی ٹونٹی سیریز میں مدمقابل آئیں گی دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز شیڈول ہیں جو شارجہ کےمیدان پر کھیلے جائیں گے پاکستان ٹیم سیریز میں شرکت کے لیے آج متحدہ عرب امارات روانہ ہوگی پاکستان کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ عبدالرحمان کا لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی کوچنگ خواب ہوتاہے یہ میرے لیے اچھا موقع ہے کہ اپنے آپ کو منواؤں کوشش کروں گا ٹیم میں مزید بہتری لے کر آؤں ۔اسکواڈ میں بڑے کھلاڑی نہیں ہیں انہیں مس کریں گے لیکن نوجوان کھلاڑیوں میں بہت ٹیلنٹ ہے افغانستان کی بیٹنگ کے مقابلے میں بولنگ زیادہ مضبوط ہے ۔


پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز نے مسلسل دوسری بار ٹورنامنٹ کا ٹائٹل جیت لیا ۔لاہور قلندرز نے دونوں ٹائٹل شاہین آفریدی کی کپتانی میں جیتے ۔پی ایس ایل کے آٹھویں ایڈیشن کے فائنل میں لاہور قلندرز نے ملتان سلطانز کے خلاف میچ میں ایک رن سے کامیابی حاصل کی سنسنی خیز میچ میں شاہین آفریدی نے کامیابی حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا شاہین آفریدی نے دو چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے پندرہ گیندوں پر 44 رنز بنائے ۔۔لاہور قلندرز کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز عاقب جاوید کا ایس بی ایس اردو سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شاہین آفریدی کو آل راؤنڈر بننے میں ٹیم مینجمنٹ نے بھی بہت سپورٹ کیا لیکن شاہین آفریدی کے آل راؤنڈر بننے میں ان کی اپنی کوشش اور محنت شامل ہےٹیم میں دوستانہ ماحول کی وجہ سے کامیابیاں مل رہی ہیں اچھے کلچر کی وجہ سے ٹیم میں شامل مقامی کھلاڑیوں کے علاوہ غیر ملکی پلیئرز ٹیم کو اب چھوڑنا نہیں چاہتے ۔۔
فیفا نے سعودی عرب کی فیفا ویمن سپانسر شپ ختم کر دی
فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے رواں سال آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ میں ہونے والے خواتین فٹبال ورلڈ کپ کیلئے سعودی عرب کی سپانسرشپ ختم کر دی ہے۔ خواتین کے فٹبال ورلڈ کپ کیلئے سعودی عرب کے سیاحتی بورڈ کو سپانسر مقرر کیا گیا تھا۔سعودی عرب کو خواتین ورلڈکپ کیلئے سپانسرشپ دینے پر انسانی حقوق اور خواتین کی تنظیموں نے تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔ فیفا کے صدر گنا انفینٹینو نے اس پر گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سب چائے کی پیالی میں طوفان کے مترادف ہے۔ فیفا کے صدر انفینٹینو کا کہنا ہے کہ ۔سپانسرشپ کے ناقدین نے ان تجارتی روابط کو نظر انداز کیا جو سعودی عرب اور آسٹریلیا میں کمپنیوں کے درمیان پہلے سے موجود ہیں۔ آسٹریلیا کی سعودی عرب کے ساتھ سالانہ 1.5 بلین ڈالر کی تجارت ہوتی ہے۔ ان کو یہ کوئی مسئلہ نہیں لگتا؟ انہوں نے کہا اس دہرے معیار کی مجھے سمجھ نہیں آتی۔فٹبال آسٹریلیا اور فٹبال نیوزی لینڈ نے فیفا کے اقدام کو سراہا ہے.
بشکریہ انس سعید
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک یا ہوم پیج بنائیں۔
§ کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا
ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
§ اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
§ اردو پرگرام سننے کے طریقے
§ “SBS Audio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ انسٹال کیجئے
§ پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:



