کرکٹ کے عالمی میلے کا بھارت میں آغاز ہوگیا آئی سی سی ورلڈ کپ کا افتتاحی میچ گزشتہ ایڈیشن کی فائنلسٹ ٹیموں انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے مابین نریندرہ مودی اسٹیڈیم احمد آباد میں کھیلا گیا ۔پاکستان کرکٹ ٹیم ٹورنامنٹ میں اپنی مہم کا آغاز آج سے نیدر لینڈز کے خلاف میچ سے کرے گی پاکستان کے پندرہ رکنی اسکواڈ میں صرف محمد نواز ایسے کھلاڑی ہیں جہنوں نے اس سے قبل انڈیا کا دورہ کیا محمد نواز بھارت میں کھیلے گئے آئی سی سی ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2016 میں پاکستان ٹیم کا حصہ تھے ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم نے بتایا کہ ہماری تیاریاں بہت اچھی ہیں۔ ہم ایک ہفتے سے حیدرآباد میں ہیں اور ہم نے دو پریکٹس میچوں میں مختلف کامبی نیشن آزمائے ہیں اور ہر کھلاڑی کو موقع دیا ہے بابراعظم کا کہنا ہے کہ انڈیا میں پچز اچھی ہیں اور ہائی اسکورنگ میچز ہونگے۔باؤنڈریز نہ بہت بڑی ہیں اور نہ بہت چھوٹی ۔ یہ نارمل سائز کی ہیں۔
ایشین گیمز کے کرکٹ مقابلوں میں پاکستان نے سیمی فائنل میں رسائی حاصل کر لی ہے جہاں روحیل نذیر کی قیادت میں پاکستان شاہینز کی ٹیم آج افغانستان کے خلاف میچ کھیلی گی ایس بی ایس اردو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فاسٹ بولر عامر جمال کا کہنا ہے کہ کسی بھی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی بہت خوشی ہوتی ہے اور پوری ٹیم کا مورال کافی بلند ہےایشین گیمز میں کرکٹ کی شمولیت بہت اچھا اقدام ہے.

نئے لڑکوں کو بڑے ایونٹ کا ایکسپوژر ملتا ہے اور وہ پر اعتماد ہو جاتے ہیں اور آنے والے ایونٹس میں اچھا پرفارم کرتے ہیں عامر جمال نے بتایا کہ انڈیا کی ٹیم بھی سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے اور بہت اچھی گیم کھیل کے آئے ہیں، ہماری خواہش اور مقصد ہے کہ ہم فائنل کھیلیں اور جیتیں چاہے وہ کسی بھی ٹیم کے ساتھ ہو آل راؤنڈر کے طور پر آپ کو دونوں چیزوں پر مکمل فوکس رکھنا چاہیے میں ہمیشہ سے اچھی کرکٹ کھیلنے اور پرفارمنس پر یقین رکھتا ہوں اور میں ہمیشہ پرفارم کرنا چاہتا ہوں اور جب بھی سلیکشن کمیٹی اور ٹیم کو ضرورت ہوگی میں دستیاب ہوں بہت کرکٹرز ہیں جن کو فالو اور پسند کیا جاتا ہے لیکن پاکستان کے اتنے بڑے نام ہیں کہ دنیا کو دیکھنے کی ضرورت ہی نہیں پڑتی، سب سے بڑا برینڈ بابراعظم ہیں، باؤلنگ میں شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف، نسیم شاہ ہے اور میرے پسندیدہ بولر شاہین شاہ آفریدی ہیں۔

پاکستان کے اولمپئین ارشد ندیم انجری کے باعث ایشین گیمز میں جیولین تھرو کے فائنل ایونٹ میں شرکت نہ کرسکے ارشد ندیم ٹانگ کی تکلیف کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے فائنل سے دستبردار ہوئے چین میں جاری ایشین گیمز کے لیے ٹریننگ کے دوران ٹانگ میں تکلیف ہونے پر ارشد ندیم کا میڈیکل چیک اپ ہوا اور ایم آر آئی رپورٹس میں پرانی انجری کا انکشاف ہوا ہے گیمز کے فائنل سے دستبردار ہونے کا اعلان ارشد ندیم نے خود کیا ارشد ندیم نے میدان میں جلد واپسی کی خواہش کا اظہار کیا ہے ادھر پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر محمد اکرم ساہی کا کہنا تھا کہ ارشد ندیم کے ان فٹ ہونے کی اطلاع ملنے پر بہت افسردہ ہیں گیمز میں ارشد ندیم کے کوچ کو ساتھ نہ بھجوانا زیادتی تھی ایشین گیمز جیولن تھرو میں پاکستان کا میڈل یقینی تھا ۔
(رپورٹ: انس سعید)




