ایس بی ایس آن ڈیمانڈ پر پاکستانی فلمیں اور ڈرامے بھی شامل ہیں جو اپنی کہانی اور معیار کے باعث دنیا بھر میں سراہا جا چکے ہیں۔ ان میں ایوارڈ یافتہ فلم جوائے لینڈ، اینیمیٹڈ فلم گلاس ورک، منفرد موضوع پر مبنی ڈرامہ چڑیل اور رومانوی ڈرامہ رضیہ شامل ہیں۔ یہ تمام مواد ناظرین کے لیے بالکل مفت دستیاب ہے۔
اس پلیٹ فارم پر نہ صرف پاکستانی تخلیقات بلکہ دنیا کے مختلف خطوں کی سینکڑوں فلمیں بھی موجود ہیں، جو سب ٹائٹلز کے ساتھ فراہم کی جاتی ہیں تاکہ ہر زبان بولنے والا آسانی سے سمجھ سکے۔ ہالی وڈ اور بالی وڈ کی مشہور فلموں کے ساتھ ساتھ آزاد اور آرٹ ہاؤس سنیما کی تخلیقات بھی اس کا حصہ ہیں۔
ایس بی ایس آن ڈیمانڈ ناظرین کو موقع دیتا ہے کہ وہ اپنی پسند کے وقت اور سہولت کے مطابق پاکستانی کہانیوں کے ساتھ ساتھ عالمی سینما کے رنگ بھی بالکل مفت دریافت کر سکیں۔
____