انٹرنیشنل اسٹوڈنٹ سے لے کر نیشنل سائنس ایجنسی سی ایس آئی آر او میں پرنسپل ریسرچر تک کا سفر کامیابی سے طے کرنے والی ڈاکٹر منیرہ نے ایس بی ایس اردو سے بات چیت میں کہا کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی دنیا میں مساوات اور برابری کو یقینی بنانا ان دنوں ان کی پیشہ ورانہ ترجیحات میں سرفہرست ہے۔
ڈاکٹر منیرہ نے کہا کہ آسٹریلیا آنے والے نئے اسٹوڈنٹس یہاں کی مشکلات سے گھبرانا نہیں چاہیے بلکہ انہیں کامیابی کی جانب سفر کا آغاز سمجھنا چاہیے۔ ان کے بقول آرٹیفیشل انٹیلیجنس کی دنیا میں مساوات کے حوالے سے آسٹریلیا کو دنیا کے دیگر ممالک پر برتری حاصل ہے۔
______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک
ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔ پوڈکاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ
پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم کا انتخاب کیجئے
شئیر





