میلبرن کپ 2024 کے فیورٹ گھوڑے، وایا سسٹینا، کے مالک نے کوکس پلیٹ کے ٹائٹل میں کامیابی کے بعد یہ اعلان کیا ہے کہ وہ پانچ نومبر کو ہونے والی میلبرن کپ ریس میں شرکت نہیں کریں گے۔اس کے بجائے انہوں نے وایا سسٹینا کا اگلا ہدف جی ون چیمپیئنز اسٹیکس میں شرکت کو قرار دیا ہے۔

وایا سسٹینا کے مالک یولانگ انوسمنٹ نے کپ میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ گھوڑے کی صحت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے کیا ہے ۔ اس سال کپ میں کل 8 ملین آسٹریلین ڈالرز کا انعام رکھا گیا ہے، جس میں پہلی پوزیشن کے لئے 4.4 ملین ڈالرز کا انعام شامل ہے ۔وایا سسٹینا کو حال ہی میں دنیا کا نمبر ون گھوڑا قرار دیا ہے ۔
پاکستان کرکٹ ٹیم نے ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کے لیے میلبرن میں ڈیرے ڈال لیے ہیں مہمان ٹیم کے کھلاڑیوں نے چار نومبر کو کھیلے جانے والے میچ کے لیے تیاریوں کا آغاز کر دیا ہے ۔ پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں نے ایم سی جی میں بھرپور ٹریننگ کی جس کی منفرد بات یہ تھی کہ یہ پریکٹس سیشن براہ راست فینز کو بھی دیکھنے کی اجازت دی گئی تھی کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن مکمل کرنے کے بعد فینز کے ساتھ سیلفیاں کچھوائیں اور آٹوگراف بھی دیے پاکستان کرکٹ ٹیم دورہ آسٹریلیا کے دوران تین ون ڈے اور تین ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی دورہ آسٹریلیا کے حوالے سے پاکستان وائٹ بال کرکٹ ٹیم کے کپتان محمد رضوان نے بتایا کہ آسٹریلیا کی کنڈیشنز مختلف اور ٹف ہوتی ہیں ہم نے پوری محنت کی ہے امید ہے اچھے رزلٹ آئیں گے ۔
ادھر پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم کے حق میں بولنے پر اوپنر فخر زمان مشکلات کا شکار ہیں فخر زمان کو سوشل میڈیا پر بابراعظم کے حق میں آواز اٹھانے پر نئے سنٹرل کنٹریکٹ اور ٹیم سے باہر کر دیا گیا ہے سابق چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ نے کہا کہ کھلاڑیوں سے غلطیاں ہوتی ہیں اور یہ کوئی اتنی بڑی غلطی نہیں ہے بورڈ کو فخر زمان کے ساتھ بات کرکے معاملے کو ختم کر دینا چاہیے۔
بشکریہ انس سعید
__________________________________________________________
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے
- اردو پرگرام سننے کے اور طریقے“SBS Audio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ انسٹال کیجئے ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
- پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: Spotify PodcastApple Podcasts





