اکستان کی 37 رکنی وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے، کابینہ میں مسلم لیگ ن کے 14، پیپلزپارٹی کے 9، جمعیت علمائے اسلام کے 4، ایم کیو ایم کے دو ارکان کے علاوہ ق لیگ اور جمہوری وطن پارٹی کے ارکان بھی شامل ہیں، حکومتی اتحادی بی این پی مینگل نے کابینہ کا حصہ بننے سے انکار کردیا ہے۔
پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں آئینی بحران شدت اختیار کرگیا ہے، جہاں نومنتخب وزیر اعلی حمزہ شہباز کے حلف میں تاخیر کا معاملہ عدالت پہنچ گیا ہے، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے استعفی کو ہی آئین کےمنافی قرار دے دیا ہے، حمزہ شہباز 16 اپریل کو وزیر اعلی منتخب ہوئے تھے. اسلام آباد ہائیکورٹ کے 30 روزکے اندر فیصلہ دینے کے حکم کے بعد الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے مبینہ پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت شروع کردی ہے، تحریک انصاف نے الیکشن کمیشن نے نامکمل ہونے پر اعتراض اٹھا دیا ہے۔

Senate Chairman Sadiq Sanjrani has administered the oath to federal ministers and ministers of state, who will form the cabinet of newly elected Prime Minister. Source: Asghar Hayat
بشکریہ اصغر حیات ۔ پاکستان
- پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے سب سے اوپر دئیے ہوئے اسپیکر آئیکون پر کلک کیجئے یا نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے
- Spotify Podcast, Apple Podcasts, Google Podcast, Stitcher Podcast
- کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے