پاراچنار میں حال ہی میں ہونے والے بم دھماکوں کے خلاف کینبرا میں پاکستانی سفارتخانے کے باہر ایک مظاہرہ ہوا جس میں آسٹریلیا کے مختلف شہروں سے کمیونٹی ممبران نے شرکت کی

پاکستانی سفارتخانے میں اس وقت ایک عید کی دعوت جاری تھی جس میں مختلف ممالک کے سفارتکار اور حکام شریک ہوے
اس موقعے پر مظاہرین کا کہنا تھا کہ پاکستان میں انکی آواز کو جان بوجھ کر دبایا جا رہا ہے اس لئے یہاں آواز اٹھانے کے سوا ان کے پاس کوئی چارہ نہیں
دوسری جانب پاکستانی سفیر نائلہ چوہان نے ملک میں معصوم جانیں کھونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے لیکن انکا کہنا ہے کہ اسے فرقوارانہ رنگ دینا غلط ہوگا

مزید معلومات اور مظاہرے کے منتظمین میں سے ایک کا خصوصی انٹرویو سننے کے لئے آڈیو فائل پلے کیجئے



