آسٹریلین نیشنل یونیورسٹی کے اسٹریٹیجک اینڈ ڈیفنس اسٹڈیز سینٹر کے اعزازی لیکچرر ڈاکٹر منصور احمد اس پوڈکاسٹ میں بات کر رہے ہیں کہ جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی آسٹریلیا میں مقیم جنوبی ایشیائی برادری کے سماجی ہم آہنگی پر کیسے اثر ڈال سکتی ہے اور کیا آسٹریلیا انتہا پسندی کے خطرات کم کرنے اور علاقائی تناؤ میں کمی لانے میں کردار ادا کر سکتا ہے؟ مزید جانئے اس پوڈکاسٹ میں۔
ڈاکٹر منصور احمد کے مطابق جنوبی ایشیا میں بڑھتی ہوئی کشیدگی آسٹریلیا میں مقیم جنوبی ایشیائی برادری کی سماجی ہم آہنگی پر اس وقت اثر ڈال سکتی ہے اگر دونون ممالک کے درمیان مکمل جنگ چھڑ جائے۔
ڈاکٹر منصور احمد کہتے ہیں کہ عالمی اور علاقائی طاقتوں کے مفادات جنوبی ایشیا کے استحکام اور آسٹریلیا کی پالیسی پر نمایاں اثر ڈال رہے ہیں، اور آسٹریلیا کو علاقائی کشیدگی کم کرنے اور انتہا پسندی کے خطرات سے نمٹنے میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے۔





