گذشتہ سال عالمی وبا نے جہاں معمولات زندگی کو متاثر کیا وہیں آسٹریلیا کی سرحدیں بین الاقوامی مسافروں کے لئے بند کر دی گئیں ۔ اس صورتحال کے باعث بہت سے ایسے افراد جو اپنے والدین سےملاقات یا ان کو آسٹریلیا بلانے کے خواہشمند تھے، ایسا نہ کر سکے ۔ اب آسٹریلین حکام کی جانب سے یکم نومبر سے والدین کو قریبی رشتہ دار کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے جس کے بعد آسٹریلین شہری یا مستقل رہائش رکھنے والے افراداپنے والدین کو اپنے پاس بلا سکتے
اس سلسلے میں میلبرن کے رہائشی سلمان اقبال کہتے ہیں کہ اپنی ذہنی صحت کی بحالی کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اپنے ماں باپ سے ملاقات ہو جائے ۔ وہ کہتے ہیں کہ ان کے والدین گذشتہ اٹھارہ ماہ سے ان سے دور تھے لیکن اب جیسے ہی سرحدیں کھلی ہیں انہوں نے اپنے والدین کو اپنے پاس بلانے کا انتظام کیا ہے ۔
یاد رہے کہ آسٹریلیا میں داخلے کے لئے یہ ضرورہ ہے کہ ٹی جی اے کی منظور شدہ ویکسین کی مکمل خوراک لگوئی گئی ہو، سلمان اقبال کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کے والدین نے پاکستان میں سات ماہ قبل سائنو فام ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی تھیں لیکن کیونکہ آسٹریلیا میں ساٹھ سال سے زائد عمر کے افراد کے لئے یہ دوا تجویز نہیں کی جاتی اس لئے اب ان کے والدین نے فائزر کی دونوں خوراکیں لگوا لی ہیں ۔ سلمان اقبال کے مطابق ان کی والدہ کے پاس پہلے ہی آسٹریلیا کا ویزہ موجود تھا اور جب ان کو علم ہوا کہ اب والدین قریبی خاندان میں شامل ہیں تو انہوں نے اپنے والد کا ویزہ بھی ڈال دیا جو دس دن میں مل گیا۔

Source: SBS
دوسری جانب سلمان اقبال کی والدہ کا کہنا ہے کہ انہیں اپنے بیٹے کے بچے شدت سے یاد آرہے تھے ۔ ان کا کہنا ہے کہ ان کی فائزر ویکسین کی دوسری خوراک 22 نومبر کو لگنے کے بعد وہ یکم دسمبر کو پاکستان سے آسٹریلیا کے لئے پرواز لیں گی ۔
یہاں یہ بات بھی قابل غور ہے کہ آسٹریلین وزارت داخلہ کے مطابق والدین ایسے افراد ہیں جو ایک بالغ آسٹریلوی شہری یا مستقل شہریت رکھنے والے فرد سے باقاعدہ خونی رشتہ رکھتے ہوں یعنی حقیقی والدین ، یا پھر سوتیلے والدین ، میاں/بیوی کے والدین یا پھر وہ افراد جنہوں نے آپ کو گود لیا ہو۔اس کے لئے لازمی ہے کہ والدین آسٹریلوی شہری یا مستقل رہائش رکھنے والے افراد سے اپنے رشتے کا ثبوت پیش کریں ۔
- پوڈ کاسٹ سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے
- Spotify Podcast, Apple Podcasts, Google Podcast, Stitcher Podcast
- کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں
- اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
- اردو پروگرام سننے کے طریقے