کنٹاس نئے سی ای او کے چارج سنبھالتے ہی سینیٹ انکوائری میں الجھ گئی

Qantas Source: Supplied / Supplied / Qantas
وفاقی حکومت کی جانب سے قطر ایئرویز کو آسٹریلیا میں فلائٹ آپریشن بڑھانے سے روکنے کے فیصلے کی تحقیقات کے لیے ایک پارلیمانی انکوائری کی جا رہی ہے۔ یہ انکوائری ان الزامات کے تناظر میں سامنے آئی ہے کہ کنٹاس نے حکومت پر قطر ایئرویز کے توسیعی منصوبوں میں رکاوٹ ڈالنے کے لیے دباؤ ڈالا، جس کے نتیجے میں ہوائی کرایوں میں اضافہ ہوا اور سیاحت میں کمی آئی۔
شئیر