اردو نیوز فلیش ۔ بدھ 28 جون 2023: آسٹریلیا میں مہنگائی میں کمی کے اشارے

HOUSING MARKET STOCK

A aerial view of houses at Glen Iris in Melbourne, Friday, April 1, 2022. Melbourne's housing market has seen the quarterly rate of growth slow from 5.8 per cent in April last year to 0.1 per cent in the past three months. (AAP Image/Diego Fedele) NO ARCHIVING Source: AAP / DIEGO FEDELE/AAPIMAGE

اردو نیوز فلیش ۔ بدھ 28 جون 2023


آسٹریلیا میں گزشتہ سال اپریل کے بعد سے مہنگائی میں سب سے کم اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے باعث اگلے منگل کو ریزرو بینک کی جانب سے شرح سود میں اضافے کے خدشات کم ہو گئے ہیں۔ آسٹریلوی بیورو آف سٹیٹسٹکس کے نئے اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ مئی سے لے کر 12 مہینوں میں صارفین کی قیمتوں کے اشاریہ میں 5.6 فیصد اضافہ ہوا، جو کہ ماہرین اقتصادیات کی اپریل میں 6.8 فیصد سے 6.1 فیصد تک گرنے کی پیشین گوئیوں سے زیادہ ہے۔ وفاقی خزانچی جم چلمرز کا کہنا ہے کہ اگرچہ بجٹ سرپلس گزشتہ ماہ کی پیش گوئی کی گئی 4.2 بلین ڈالر سے زیادہ ہو سکتا ہے، لیکن بلند افراط زر اور عالمی چیلنجز ملکی معیشت کے باعث ترقی کی رفتار مزید سست ہو گی۔

سڈنی کے ایک سابق اسکول ٹیچر اور رگبی کھلاڑی کرس ڈاسن کو 1980 کی دہائی میں اپنی ایک نابالغ طالب علم کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کرنے کا مجرم پایا گیا ہے۔ مسٹر ڈاسن، جو پہلے ہی اپنی بیوی کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا کاٹ رہے تھے، اب انہیں ایک نو عمر لڑکی کے ساتھ تعلقات رکھنے کا مجرم قرار دیا گیا ہے

 پارلیمانی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک مشاورتی فرم نے سابق لبرل ایم پی اسٹیورٹ رابرٹ سے ان سے منسلک کمپنی کو رقم بھیج کر حکومتی رابطے حاصل کرنے میں مدد مانگی تھی۔وفاقی پارلیمان کی آڈٹ کمیٹی مسٹر رابرٹ کے درمیان رابطوں کا جائزہ لے رہی ہے، مسٹر رابرٹ پارلیمنٹ سے ریٹائر ہو چکے ہیں، جس کی وجہ سے فیڈن کی نشست پر ضمنی انتخاب ہوا تھا۔

اپوزیشن لیڈر پیٹر ڈٹن نے آسٹریلیا میں جوئے کے اشتہارات پر پابندی لگانے کی تجویز کی حمایت کی ہے۔آسٹریلیا میں انٹرنیٹ کے ذریعے جوئے کے نقصان کے بارے میں پارلیمانی انکوائری نے 31 سفارشات کی ہیں، جن میں آن لائن جوئے کے اشتہارات پر تین سال ککے اندر مکمل پابندی کی تجویز شامل ہے۔

نیو ساؤتھ ویلز کے وزیر منصوبہ بندی نے آسٹریلیا کے ہاؤسنگ بحران کو حل کرنے کے لیے تعمیراتی منظوریوں کو تیز کرنے کے لیے مصنوعی ذہانت کے استعمال کی تجویز پیش کی ہے۔ال سکلی کا کہنا ہے کہ ڈیولپرز کی تجاویز جمع کرانے سے پہلے پراجیکٹس میں مشکلات کی نشاندہی کرکے عمارت کی منظوری کو تیز کرنے چیٹ جی پی ٹی جیسےمصنوئی ذہانت کے پروگرام کارآمد ہوسکتے ہیں۔
______________________________ کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو 
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
§ اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
§ اردو پرگرام سننے کے طریقے
ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
§ پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand