پاکستان کے سابق وزیر اعظم اور کرکٹ سٹار عمران خان کو فوج نے بدعنوانی کے ایک کیس میں گرفتار کر لیا ہے، جس کے نتیجے میں پاکستان کے کئی شہروں میںپُر تششد احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔
مسٹر خان کی پاکستان تحریک انصاف پارٹی نے حامیوں سے ملک گیر ہڑتال کی اپیل کی ہے، جب کہ ان کی بہن نے ان کی گرفتاری کو ایک اغوا قرار دیا ہے۔
کچھ، تجزیہ کاروں کو خدشہ ہے کہ گرفتاری سے پاکستان کو شدید خطرا لاحق ہو سکتے ہیں۔
پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان کو فوج نے گرفتار کر لیا ہے۔جب مسٹر خان کو بدعنوانی کے ایک مقدمے میں اسلام آباد کی ایک عدالت میں حراست میں لیا گیا تو اس وقت عاقل نیازی وہاں موجود تھے۔
گرفتاری کی خبر پھیلتے ہی عمران خان کے تقریباً 4000 حامیوں نے لاہور میں اعلیٰ علاقائی کمانڈر کی سرکاری رہائش گاہ پر دھاوا بول دیا۔
ہجوم نے املاک کو نقصان پہنچایا اور دھرنا دیا جب کہ وہاں موجود حفاظتی اہلکار تشدد سے بچنے کے لیے پیچھے ہٹ گئے۔
پاکستان کے دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے کیے گئے، کئی کاروں اور بسوں کو آگ لگا دی گئی اور سڑکیں بلاک کر دی گئیں۔
پشاور میں احتجاج کرنے والوں میں منیر بنگش بھی شامل ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ مسٹر خان کے حامی ان کے لیے جان دینے کو تیار ہیں۔
مسٹر خان کی بہن رانی خانم نے ان کی گرفتاری کا موازنہ اغوا سے کیا ۔
ذوالفقار بخاری عمران خان کے سابق معاون خصوصی ہیں۔
ان کا کہنا ہے کہ مسٹر خان کی گرفتاری غیر قانونی تھی۔
گرفتاری کی فوٹیج میں درجنوں سیکورٹی اہلکار خان کے گرد گھیرا ڈالے ہوئے اور انہیں بازو سے سیاہ رنگ کی وین میں لے جا رہے تھے۔

Private security personnel clear the way for a vehicle carrying Pakistan's former Prime Minister Imran Khan arriving for court appearance, in Islamabad, Pakistan, Tuesday, May 9, 2023. Officials from the party of Pakistan's former Prime Minister Khan say he has been arrested as he appeared in a court in the capital, Islamabad, to face charges in multiple graft cases. (AP Photo/Ghulam Farid) Source: AP / Ghulam Farid/AP

epa10616868 Share prices are displayed on an electronic board during a trading session at the Pakistan Stock Exchange (PSX) in Karachi, Pakistan, 09 May 2023. Stocks felt the effect of deeper political turmoil on 09 May as the benchmark KSE-100 witnessed a decrease of nearly 500 points after the arrest of Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) Chairman Imran Khan by law enforcement agencies outside the Islamabad High Court (IHC). The benchmark index was traded at 41,358.37, a decrease of 471.12 points or 1.13%. EPA/REHAN KHAN Source: EPA / REHAN KHAN/EPA
پاکستان کے چار میں سے تین صوبوں میں حکام نے تمام اجتماعات پر پابندی لگانے کا ہنگامی حکم نافذ کر دیا ہے کیونکہ خان کے حامیوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔
جبکہ حکومت نے ان کی گرفتاری کا دفاع کیا ہے۔
وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم اور کرکٹ اسٹار کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔حکام کا الزام ہے کہ خان اور ان کی اہلیہ نے ایک خیراتی ٹرسٹ کے ذریعے رشوت کے طور پر زمین حاصل کی۔ مسٹر خان کی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پارٹی نے حامیوں سے ملک گیر ہڑتال کی اپیل کی ہے۔پاکستان کے چار میں سے تین صوبوں میں حکام نے تمام اجتماعات پر پابندی لگانے کا ہنگامی حکم نافذ کر دیا ہے کیونکہ خان کے حامیوں کی پولیس کے ساتھ جھڑپیں جاری ہیں۔
جبکہ حکومت نے ان کی گرفتاری کا دفاع کیا ہے۔وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ خان کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم اور کرکٹ اسٹار کو منی لانڈرنگ کے الزام میں گرفتار کیا گیا۔ حکام کا الزام ہے کہ خان اور ان کی اہلیہ نے ایک خیراتی ٹرسٹ کے ذریعے رشوت کے طور پر زمین حاصل کی۔
پروفیسر ثمینہ یاسمین یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا میں شعبہ بین الاقوامی تعلقات، ایشین اسٹڈیز اینڈ پولیٹکس کی سربراہ ہیں۔ اانہیں خدشہ ہے کہ عمران خان کی گرفتاری سے پاکستانی ریاست کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیںروفیسر ثمینہ یاسمین یونیورسٹی آف ویسٹرن آسٹریلیا میں شعبہ بین الاقوامی تعلقات، ایشین اسٹڈیز اینڈ پولیٹکس کی سربراہ ہیں۔ اانہیں خدشہ ہے کہ عمران خان کی گرفتاری سے پاکستانی ریاست کو شدید خطرات لاحق ہو سکتے ہیں
ایس بی ایس نیوز کے عصام الغالب کے فیچر کو ایس بی ایس اردو کے ریحان علوی نے پیش کیا۔