امرتسر سے ملیبورن اور پھر آسٹریلین کرکٹ ٹیم - حسرت گِل کی کامیابی کا سفر جاری

Hasrat Gill is an Indian Australian cricket player.

Hasrat Gill is an Indian Australian cricket player. Source: Supplied

آسٹریلیا میں کافی عرصے تک اسے محض سفید فام لوگوں کا اوڑھنا بچھونا سمجھا جاتا تھا لیکن اب ہر رنگ و نسل کے لوگ کرکٹ کے میدان میں جلوہ گر ہورہے ہیں۔


کرکٹ محض ایک کھیل نہیں بلکہ بہت سے لوگوں کے لیے ان کی روایت اور ثقافت کا حصہ بن چکا ہے۔
18 سالہ حسرت گِل میلبورن شہر کے جنوبی مشرقی مضافات میں نیٹ پریکٹس کرتی ہیں۔

انہوں نے آسٹریلین قومی کرکٹ ٹیم کی وردی زیب تن کی ہوئی ہے اور اپنے قد کے برابر کٹ بیگ لیے میدان میں پہنچی ہیں۔

دورہ ء سری لنکا کے لیے آسٹریلیا کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانا ان کی سالوں کی جدوجہد اور کاوشوں کا نتیجہ ہے۔

ایس بی ایس سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا یہ خبر ان کے لیے انتہائی خوشی کا باعث تھی۔

بھارتی ریاست پنجاب سے تعلق رکھنے والی حسرت گِل محض تین برس کی تھیں جب ان کا خاندان امرتسر سے یہاں منتقل ہوا۔

خاصی کم عمر سے ہی انہوں نے اپنے کارکردگی اور مہارت سے کرکٹ کے میدانوں میں شہرت حاصل کی اور دیکھتے دیکھتے ملیبورن کرکٹ کلب اکیڈمی میں جگہ بنائی۔

ان کے کوچ ایلڈو کیرنر کے بقول 11 سال کی عمر ہی میں ان کے ٹیلنٹ کا اندازہ ہوگیا تھا۔

گرچہ آسٹریلیا میں ان دنوں موسم سرما کے باعث کرکٹ کا سیزن نہیں تاہم حسرت گِل اور ان کے کوچ ہر روز قریب دو گھنٹے تک ٹریننگ کرتے ہیں تاکہ ان کی لیگ اسپین بالنگ اور بیٹنگ کی مہارت کو مزید بہتر کیا جاسکے۔

ان کی محنت اور جستجو دیگر کھلاڑیوں کے لیے بھی مثال ہے۔

ان کی والدہ جگ روپ کے بقول خاندان کے تمام افراد حسرت گِل کی کامیابی سے خاصے خوش ہیں۔

ان سب کے باوجود آسٹریلیا جیسے ملک میں بھی مشکلات موجود ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا کے اعداد و شمار کے مطابق یہاں کرکٹ کھیلنے والے تمام کرکٹرز میں سے 18 فیصد کا تعلق جنوبی ایشیا سے ہے۔

تاہم ایلیٹ لیول مختلف ریاستوں اور خطوں کی ٹیموں میں محض چار فیصد کرکٹرز ہی جنوبی ایشیا سے ہیں۔

جنوبی ایشیا سے تعلق رکھنے والے کرکٹرز کہتے ہیں کہ انہیں مناسب کلبز کا حصہ بننے میں خاصی مشکلات درپیش آتی ہیں۔

کرکٹ آسٹریلیا میں نیشنل ڈیولپمنٹ کی سربراہ سونیا تھومپسن کے بقول اس ضمن میں بہتری کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

حسرت گِل کے کوچ کہتے ہیں کہ انہوں نے دیگر کھلاڑیوں کے لیے بھی راہ ہموار کر دی ہے۔

اس ابھرتی ہوئی کرکٹر نے تمام مشکلات کے باجود کامیابی کا سفر جاری رکھا ہوا ہے۔

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand