Key Points
- آسٹریلیا سڑک کے سفر کے لیے بہترین ہے، لیکن وسیع فاصلوں، جنگلی حیات، اور دور دراز علاقوں کی موجودگی کی وجہ سے یہ اہم ہے کہ پہلے سے منصوبہ بندی کر لیں۔
- آپ تمام ضروری اشیاء اپنے ساتھ رکھیں جیسے ایک نقشہ، پانی، کھانا، اور فرسٹ ایڈ کٹ، اور جانوروں کا خاص خیال رکھیں، خاص کر کینگرو کا۔
- دیہی بیکریوں میں رکیں، چھوٹے قصبوں اور قومی پارکوں کا دورہ کریں، اور آسٹریلیا کی قدرتی خوبصورتی اور متنوع ثقافتوں سے لطف اٹھانے کا وقت نکالیں۔
- مقبول سڑک کے سفر کے راستوں میں گریٹ اوشن روڈ، پیسیفک کوسٹ، تسمانیہ شامل ہیں، اور وہ افراد جو زیادہ ہمت رکھتے ہیں اور ایڈونچر کے شوقین ہیں ان کے لیے گِب ریور روڈ یا کیپ یوک سے کینز تک کے سفر شامل ہیں۔
آسٹریلیا بہت وسیع ہے، اور بعض اوقات اسے سمجھنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ اپنی گاڑی کے ذریعے سفر کیا جائے
"یہاں بہت سارے برساتی جنگلات، ریگستان، ساحلی بستیاں اور جزیرے ہیں۔ آپ کو آسٹریلیا کے تمام مختلف خطوں اور جغرافیے کا واقعی اندازہ ہوتا ہے۔ اور مجھے لگتا ہے کہ آپ مقامی لوگوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہیں اور اس طرح آپ آسٹریلیا کی ایک وسیع تصویر بنانا شروع کر تے ہیں، سفر نویس لارا پیکون وضاحت کرتی ہیں۔
لیکن اس طرح کے سفر کے لئے اور انتہائی موسمی حالات اور جنگلی حیات کے پیش نظر، آگے کی منصوبہ بندی کی ضرورت ہوتی ہے۔
سڑک کے سفر پر جانے سے پہلے آپ کو کن چیزوں پر غور کرنا چاہئے؟
یہ یقینی بنائیں کہ جس راستے پر سفر کر رہے وہ کیسا ہے، روانگی سے پہلے سڑک کے کنارے امداد فراہم کرنے والے کسی ادارے کے ساتھ رجسٹر کریں۔ کچھ علاقے دور دراز ہیں، جن میں بہت دور تک کوئی فون ریسیپشن یا پیٹرول سٹیشن موجود نہیں ہے۔
ایک ابتدائی طبی امداد کی کٹ، پانی، خوراک، ایک فون چارجر، ایک فالتو ٹائر، اور فزیکل میپ یا روڈ اٹلس ساتھ لائیں۔
(RACV)انشورنس میں پالیسی کے سربراہ جیمز ولیمز کا کہنا ہے کہ "بہت سارے لوگوں کے پاس اب روڈ اٹلس نہیں ہیں اور وہ اپنے فون پر انحصار کرتے ہیں، لیکن آسٹریلیا میں ممکن ہے کہ آپ کو کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ کنیکشن نہ ملے ، لہذا اس کے بارے میں سوچیں۔"
Kangaroo hopping across an orange coloured dirt road with a 4x4 approaching in the background, The Kimberley, Western Australia, Australia Credit: Abstract Aerial Art/Getty Images
سڑک کے سفر میں جنگلی حیات کا خیال کیسے رکھیں؟
دیہی علاقوں میں، رفتار آہستہ رکھیں اور ہمیشہ جانوروں کے لئے اطراف پر نظر رکھیں، خصوصاً کینگرو کے لئے جو کسی بھی وقت سڑک پار کرتے نظر آ سکتے ہیں۔ طلوع آفتاب اور غروب آفتاب کے وقت گاڑی چلانے سے گریز کریں، ان اوقات میں کینگرو اور دیگر جنگلی حیاتیات زیادہ متحرک ہوتے ہیں۔
اگر آپ کو سڑک پر کوئی جانور دکھائی دے، تو تو پورے زور سے بریک لگائیں اور گاڑی کو نہ موڑیں۔ "گاڑی نہ موڑیں کیونکہ اس سے آپ درخت یا سامنے آنے والی گاڑی سے ٹکرا سکتے ہیں، اور یہ ایک خراب نتیجہ ہوگا،" مسٹر ولیمز وضاحت کرتے ہیں۔
اگر آپ کسی جانور سے ٹکرا جاتے ہیں تو، محفوظ جگہ پر گاڑی روکیں۔ دیکھیں کہ سب ٹھیک ہیں، اور اگر جانور زخمی ہو تو ریاست یا علاقے کی جنگلی حیات کے بچاؤ کی خدمت سے رابطہ کریں۔
سڑک پر خطرات کیا ہیں؟
آسٹریلیا کا موسم تیزی سے اور ڈرامائی طور پر تبدیل ہو سکتا ہے۔ "گرمیوں میں مسئلہ بنیادی طور پر بش فائر اور شدید گرمی کا ہوتا ہے۔
گرمی بیٹریوں پر اثر انداز ہو سکتی ہے، خاص طور پر اگر آپ الیکٹرک گاڑی چلا رہے ہیں۔ لیکن اس کے ساتھ ساتھ، بلاشبہ، بش فائر کا خطرہ بھی اہم ہے۔
ہمیشہ اپنی مقامی ریاست یا علاقے میں ایمرجنسی ویدر ایپ پر نظر رکھیں،" مسٹر ولیمز کہتے ہیں۔
"سردیوں میں، ٹھنڈ، سیاہی مائل برف، اور عام طور پر سرد اور مرطوب موسم اور مرئیت کے مسائل درپیش ہوتے ہیں۔"
اگر آپ کی گاڑی کسی دور دراز علاقے میں بغیر انٹرنیٹ کے خراب ہو جاتی ہے تو اپنی گاڑی کے ساتھ رہیں۔ مسٹر ولیمز کا کہنا ہے کہ "اگر آپ گم ہو جائیں تو ڈھونڈنے والے کے لئے ایک فرد واحد سے زیادہ آسان ایک گاڑٰی ڈھونڈنا ہوگا۔
انتظار کریں کہ کوئی اس راستے سے گزرے جہاں آپ کھڑے ہیں، انہیں ہاتھ سے رکنے کا اشارہ کریں ، ان سے مدد کے لئے پوچھیں، اور ان سے درخواست کریں کہ جب وہ آگے جا ئیں جہاں نیٹ ورک سگنل ہوں تو ایمرجنسی روڈ سائیڈ امداد کو کال کریں (اور آپ کے بارے مین اطلاع کر دیں)۔
James Williams
اگرچہ زیادہ تر سڑک کے قوانین ملک بھر میں یکساں ہیں، ہر ریاست میں کچھ تبدیلیاں پائی جاتی ہیں، اس لیے سفر سے پہلے مقامی رہنما اصولوں کا جائزہ لینا مفید ہو سکتا ہے۔
Old hotels form a historic streetscape in the Victorian town of Rutherglen Source: iStockphoto / Bruce Wilson Photography/Getty Images/iStockphoto
راستے میں سفر کرنے والے کہاں رکنا پسند کرتے ہیں؟
آپ کے پاس تفریح اور مزیدار انتخاب کی خوبصورتی موجود ہے۔ چھوٹے قصبے دلکشی اور تاریخی مقامات سے بھرے ہوتے ہیں، اور "بڑی چیزوں" جیسے بڑے انناس یا بڑا جھینگا تفریحی تصاویر کے لئے بہترین ہوتی ہیں۔
جب آپ کو بھوک لگے، تو دیہی بیکری پر رکیں (گوشت کے پائے اور ونیلا سلائس کے لئے)، ایک آؤٹ بیک پب، ایک دیہی چینی ریستوران، یا فارم اسٹال جو موسمی پیداوار فروخت کرتی ہے۔
سروس اسٹیشنز اور سڑکوں کے کنارے رکنے کی جگہوں پر بیت الخلاء دستیاب ہیں۔ اور رات بھر قیام کے لئے کیمپ گراؤنڈز، ہوٹلز، اور موٹلز کی بے شمار مواقع موجود ہیں۔
لیکن بہت سے لوگوں کے لیے خاص بات قدرتی مناظر اور بیرونی سرگرمیاں جیسے تیراکی، ماہی گیری، بش واکنگ، سرفنگ اور ہائیکنگ ہے۔
"گِب ریور روڈ پر، بیل گورج جیسے بہت سے خوبصورت واٹر ہولز ہیں جہاں آپ اس ناقابل یقین حد تک دور دراز چٹانی تالاب میں تیر سکتے ہیں۔ وہاں مگرمچھ نہیں ہیں، لیکن یقیناً، آپ کو آسٹریلیا میں سفر کےد وران اس طرح کی جنگلی حیات سے محتاط رہنے کی ضرورت ہے،" محترمہ پکون تجویز کرتی ہیں۔
جب میلیسا کاربونیل فلرٹن پہلی بار کولمبیا سے آسٹریلیا منتقل ہوئیں تو وہ حیران رہ گئیں کہ سڑک پر سفر کرنا کتنا آسان اور محفوظ محسوس ہوا۔
کہیں بھی رکنا بہت محفوظ تھا۔کیمپنگ گراؤنڈ سے لے کر سڑکوں کے ساتھ کہیں بھی۔
Melissa Carbonell
اب وہ ایک تجربہ کار مسافر بن گئی ہیں، جو سڑکوں پر سفر کرتی ہیں، وہ اپنی نوجوان فیملی کے ساتھ باقاعدگی سے سفر کرتی ہیں۔ "آپ خود کو ملک اور لوگوں کے ساتھ بہتر طریقے سے شامل کر لیتے ہیں،" ملیسا کہتی ہیں۔
Weekend market on Coochiemudlo Island is a popular travel scenic destination in Moreton Bay near Brisbane Queensland, Australia Credit: chameleonseye/Getty Images
ملک کے تنوع کو سمجھنا
سڑک کا سفر آسٹریلیا کے ثقافتی تنوع کا تجربہ کرنے کا ایک طاقتور طریقہ بھی ہو سکتا ہے۔ "اگر آپ ڈارون میں ہیں، مثال کے طور پر، یہ واقعی ایک کثیر الثقافتی شہر ہے اور یہاں ایشیاء کا بہت اثر ہے اور یہ تقریبا ایک ایشیائی شہر کی طرح لگتا ہے۔
آپ رات کے وقت منڈیل بیچ مارکیٹ میں جاتے ہیں اور غروب آفتاب دیکھتے ہیں اور وہ تمام ذائقہ دار کھانے حاصل کرسکتے ہیں،" محترمہ پیکون کہتی ہیں۔
"دوسری جانب آوٹ بیک اور دیہی علاقوں میں آپ کو اصل آسٹریلیا دیکھنے کو ملتا ہے اور جہاں خوبصورت آوٹ بیک پبز بھی ہیں ۔ یہ ملک میں مختلف ثقافتوں کو کھل کر جاننے کا آغاز کرنے کا واقعی ایک اچھا طریقہ ہے۔"
ملک اور ثقافت سے گہرے تعلق کے لیے راستے میں فرسٹ نیشنز کے سیاحتی تجربات کو دیکھیں۔
Driving on a road trip in Australia. Source: iStockphoto / Handemandaci/Getty Images/iStockphoto
آپ لوگ کہاں روڈ ٹرپ پر نکلیں؟
وہ لوگ جو نئے ہیں یا پہلی بار سڑک کے طویل سفر کا ارادہ رکھتے ہیں ان کے روڈ ٹرپ کے لیے، محترمہ پیکون نے یہ آپشنز تجویز کیے ہیں:
“وِکٹوریا میں گریٹ اوشین روڈ ہے جو ایک خوبصورت ساحلی خط ہے جس پر سفر کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ، پیسیفک کوسٹ ہے جو برسبین سے سڈنی تک جاتا ہے اور اس راستے میں بہت سے ساحلی قصبے آتے ہیں۔ تسمانیہ روڈ ٹرپ کے لیے بہترین جگہ ہے، کیونکہ یہ بہت بڑا نہیں ہے، یہ بالکل یورپی ملک کی طرح ہے، آپ کو مختلف منظرنامے دیکھنے کے لیے صرف دو گھنٹوں کے سفر کی مسافت گاڑٰ کے ذریعے کرنی ہوتی ہے۔
” یا، اگر آپ اینڈونچر کے خواہاں ہیں ، تو وہ فار نارتھ کوئنزلینڈ میں کیئرنز سے کیپ یارک کا راستہ، ویسٹرن آسٹریلیا میں گب ریور روڈ یا وکٹوریا سے نیو ساؤتھ ویلز تک پھیلنے والے مرے کی تجویز پیش کرتی ہیں۔
مزید خیالات کے لیے، ٹورازم آسٹریلیا یا آپ کی ریاست یا علاقے کی سرکاری سیاحت کی ویب سائٹ پر جائیں؛ ان میں سے اکثر کے پاس روڈ ٹرپ کے مفصل رہنما اور منصوبہ بندی کے دستاویز ہوتے ہیں۔
آسٹریلیا میں اپنی نئی زندگی کے بارے میں مفید معلومات اور رہنمائی حاصل کرنے کے لیے Australia Explained پوڈکاسٹ کو سبسکرائب کریں یا فالو کریں۔