سمرا خان پیدائیشی طور پر بینائی سے محرومی کے ساتھ توازن اور ہم آہنگی کی کمی جیسے مسائیل کے ساتھ پیدا ہوئیں۔ سمرا مکمل طور پر نابینا ہونے اور بول چال میں دشواری جیسے چیلنجز کے باوجود اپنی زندگی بنانے کے لئے پُر عزم ہیں ۔ وہ پیراکی اور گھڑسواری کرتی ہیں،اسٹیج پر ڈرم اور وائیلن بجانے کے ساتھ موسیقی سے نہ صرف محظوظ ہوتی ہیں بلکہ خود گاتی بھی ہیں۔
سمرا کی والدہ فاطمہ مرزا ان کی سب سے بڑی مددگار ہیں جو سمرا کو موٹیویشنل اسپیکر بنانا چاہتی ہیں۔

وہ کہتی ہیں کہ 15 سال کی عمر میں سمرا کو ایم آر آئی کے ذریعے جابرٹ سنڈروم کی تشخیص ہوئی جوایک مختلف دماغی ساخت کے باعث دماغ پرورم اور اس سے بولنے اورچلنے میں توازن اور ہم آہنگی کو متاثر کرتا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ تشخیص کے بعد، انہیں بتایا گیا کہ سمرا نہ تو چل سکے گیاور امکان ہے کہ وہ ذہنی معذوری کا شکار رہے۔

سمرا بصارت سے محروم بچوں کے خصوصی اسکول میں Kindy سے لے کر سال 7 تک جانے کے بعد مرکزی دھارے کے ایک اسکول کے سپورٹ یونٹ میں نویں جماعت کی طالبہ ہیں۔ معذوری کے بارے میں کمینیوٹی میں موجود توہمات اور ماہرین کی تمام تر پیشن گوئیوں کو غلط ثابت کر کے وہ آج گھر والوں کی مدد سے معاشرے میں ایک فعال کردار ادا کرنے کے لئے تیار ہیں۔

ثمرہ نے ایس بی ایس اردو کو بتایا کہ ان کا پسندیدہ مضمون بائیلوجی ہے اور انہیں ڈرم اور وائیلن بجانے کےعلاوہ خود گانے کا بھی شوق ہے۔
میں گانے گاتی ہوں، میوزک سنتی ہوں ، دوست بناتی ہوں، گھڑ سواری اور تیراکی کرتی ہوں اور بائیلوجی میرا پسندیدہ مضمون ہے۔ثمرا خان
ثمرہ کی والدی فاطمہ مرزا کہتی ہیں کہ ان کی اپنی تحقیق نے اس سفر کو کم مشکل بنا دیا ۔ کام کے ساتھ علاج، دعائیں، کانفرنسوں کے دورے، ڈاکٹروں کے وزٹ، بحث اور گوگلنگ ان سب نے انہیں ثمرہ کی مدد کرنے کے لئے پُر عزم بنایا۔اس دوران کئی سنگ میل، بیماریاں، دورے، ڈاکٹرز، ہسپتال میں قیام جیسے واقعات آتے رہے اور شائدآتے رہیں مگر ہمیں آگاہی دینا ہے لوگون کو بتانا ہے کہ مشکلات کے باوجود دوسروں سے بات کرکے، مدد حاصل کر کے آپ یہ جنگ جیت سکتے ہیں۔
وہ کہتی ہیں کہ کوئی بھی معذوری یا قدرتی کمی چھپانے سے مسائیل حل نہیں ہوتے اور نہ ان کےذکر پر شرمندگی ہوناچاہئے ۔
مسئلے کو چھپانے کے بجائے اس کے حل پر توجے مرکوز کرنا کامیابی کی پہلی سیڑھی ہے۔فاطمہ مرزا
_________

————————————
کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے
“SBS Audio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ انسٹال کیجئے
یا اینڈرائیڈ ڈیوائیسز پر انسٹال کیجئے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے:




