پیمرا کے نوٹس اور نشریات کی بندش کے بعد اے آر وائے نیوز چینل کی انتظامیہ نے شہباز گل کے بیان کی مذمت کر دی.
تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو بنی گالہ سے گرفتار کر لیا گیا ہے، اسلام آباد پولیس نے تھانہ کوہسار میں شہباز گل کیخلاف بغاوت کا مقدمہ درج کیا ہے، شہباز گل نے ایک روز قبل ٹی وی پروگرام کے دوران قومی سلامتی کے اداروں سے متعلق متنازعہ گفتگو کی تھی
وفاقی حکومت کی جانب سے تحریک انصاف کی ممنوعہ فنڈنگ کی تحقیقات کے اعلان کے بعد مرکزی اور صوبہ پنجاب کی حکومتیں آمنے سامنے آگئی ہیں، تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے بھی 25 مئی کے واقعات کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان کردیا ہے، رہنما تحریک انصاف فواد چوہدری کہتے ہیں وفاقی وزرا کو کمیشن کے سامنے پیش ہونا ہوگا
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کے 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے شیڈول کا اعلان کردیا ہے، الیکشن کمیشن کے مطابق 9 حلقوں میں ضمنی انتخابات 25 ستمبر کو ہوں گے، تحریک انصاف کے کارکنان چیئرمین عمران خان نے تمام 9 حلقوں سے خود الیکشن لڑنے کا اعلان کیا ہے
پاکستانی معیشت کے حوالے سے اچھی خبر ہے کہ پاکستان کو دوست ممالک سے 4 ارب ڈالر کی امداد ملنے اشارے ملے ہیں، اسٹیٹ بنک کے مطابق سعودی عرب، یو اے ای اور قطر نے امداد کی حامی بھری ہے
بشکریہ : اصغر حیات۔ پاکستان
_______________________________________________________________________________________
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔
اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
- اردو پرگرام سننے کے طریقے
- “SBS Radio” کے نام سے موجود ہماری موبائیل ایپ انسٹال کیجئے
- پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے: Spotify Podcast
, Apple Podcasts,
Google Podcast
, Stitcher Podcast