سڈنی میں منعقدہ ریلی میں شرکا کا کہنا تھا کہ وہ بھارت کے زیرِانتظام کشمیرمیں کشمیریوں کی صورتحال پر ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
- آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں کشمیروں کے ساتھ اظہارِیکجہتی کے لئے ریلی
- سڈنی میں ہونے والے سیمینار میں آسٹریلیا کی بڑی سیاسی پارٹیوں کے رہنماوں کی شرکت
- شرکا کا کہنا تھا کے کشمیر کے معاملے پر آسٹریلوی حکومت کو بھارتی حکومت سے بات کرنا ہوگی

Former Senator and Greens Party politician Lee Rhiannon Source: Consulate General of Pakistan in Sydney
دوسری جانب سڈنی کے سیمینار میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق افراد کا کہنا تھا کہ کشمیر کا مسئلہ اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیئے۔
سیمینار میں نیو ساوتھ ویلز لیبر پارٹی کے رہنما شوکت مسلمان اور لیبرل پارٹی کے سینیئررہنما اور سڈنی کے سبرب ہارنسبی کے مئیرفلپ ریڈوک نے بھی خطاب کیا۔
دوسری جانب نیو ساوتھ ویلز پارلیمنٹ کے رہنما پال لِنچ کا کہنا تھا ایمنسٹی انٹرنیشنل کا حکومتی دباو کی وجہ سے اپنا دفتر بند کرنا نہایت افسوسناک ہے۔

Hornsby Mayor and Former Minister (Labor party) Philip Ruddock Source: Consulate General of Pakistan in Sydney
سیمینار سے خطاب میں آسٹریلیا میں پاکستانی ہائی کمشنر بابر امین کا کہنا تھا کہ عالمی تحقیقدانوں، مورخین کے مطابق کشمیر پر بھارت کا موقف غیرقانونی ہے۔
گرینز پارٹی کی رہنما لی رائنن سے ایس بی ایس اردو نے خصوصی گفتگو کی جسے سننے کے لئے تصویر کے اوپر اسپیکر پر کلک کیجئے۔

(Left) Pakistan High Commissioner to Australia, Babar Amin. (Right) Consul General in Sydney, Muhammad Ashraf Source: Consulate General of Pakistan in Sydney





