- ریاست نیو ساوتھ ویلز میں تقریباً 30,000 افراد بدھ کی صبح بجلی سے محروم رہے کیونکہ ایک کم دباؤ کا نظام ساحل کے قریب موجود ہے، جس کے اثرات نیو ساؤتھ ویلز کے جنوبی اور مرکزی ساحلی علاقوں پر بڑھ رہے ہیں۔
- کوئنزلینڈ پولیس نے 17 سالہ فیبی بشپ کے مبینہ قتل کے سلسلے میں ایک تیسرے شخص کو گرفتار کیا ہے۔ فیبی کی لاش مئی میں لاپتہ ہونے کے بعد گزشتہ ماہ جھاڑیوں میں ملی تھی۔
- امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اسرائیل نے 60 دن کی جنگ بندی کے لیے "ضروری شرائط" مان لی ہیں۔
- فرانسیسی صدر ایمانوئل ماکرون نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ٹیلیفون پر بات کی، جو کریملن کے مطابق 2022 کے بعد پہلی براہ راست بات چیت تھی۔
- ترکی کے شہر استنبول میں سابق میئر اکرم امام اوغلو کی گرفتاری کے 100 دن مکمل ہونے پر احتجاجی مظاہرے ہوئے، جن میں پولیس سے جھڑپیں ہوئیں۔
- آسٹریلیا کے لیے ومبلڈن میں خراب آغاز کے بعد صورتحال میں بہتری آئی ہے۔ قومی نمبر ون کھلاڑی الیکس ڈی مینار اور داریا کاساتکینا نے فتح حاصل کر کے آسٹریلیا کے لیے نئی امید پیدا کی۔
______________
جانئے کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک کریں ہر بدھ اور جمعہ کا پورا پروگرام اس لنک پرسنئے , اردو پرگرام سننے کے دیگر طریقے“SBS Audio” کے نام سےموجود ہماری موبائیل ایپ ایپیل (آئی فون) یا اینڈرائیڈ , ڈیوائیسزپرانسٹال کیجئے۔