پاکستان نے سات میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 2-2 سے برابر کرنے کے لیے تین رن سے سنسنی خیز جیت حاصل کی کیونکہ آخری دو اوورز میں انگلینڈ کے ٹیلنڈرز گھبراہٹ کا شکار ہو کر یکے بعد دیگرے گولڈن ڈک اور رن آؤٹ ہوگئے۔
سوشل میڈیا کا طوفان حارث رؤف کا دیوانہ نظر آ رہا ہے جن کی جادوئی بالنگ کی بدولت پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف سات میچوں کی T20I سیریز 2-2 سے برابر کر دی ہے۔
پاکستان کے سابق آسٹریلوی کوچ مکی آرتھر نے اپنی ٹویٹ میں پاکستانی فاسٹ بولر حارث رؤف کے جادوئی اسپیل کی تعریف کی۔
سات ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز کی سیریز میں اب تک انگلینڈ دو اور پاکستان ٹیم دو میچ جیت چکی ہے سیریز کا کراچی میں چوتھا اور آخری سنسنی خیز میچ کل کھیلا گیا جبکہ بقیہ تین مقابلے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شیڈول ہیں۔
پاکستانی کپتان بابر اعظم نے ٹویٹ کیا کہ سیریز برابر ہے، کراچی حیرت انگیز تھا اب لاہوریوں کی باری ہے
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان ٹی ٹونٹی سیریز کے میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے جا رہے ہیں انگلینڈ کرکٹ ٹیم سترہ سال بعد پاکستان کے دورے پر موجود ہے اس سے قبل انگلش ٹیم نے آخری مرتبہ 2005 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا ۔
پاکستان کو پہلے اور تیسر میث میں ہار ہوئی مگر دوسرا ٹی ٹونٹی میچ پاکستانی کرکٹ شائیقین کی گہری دلچسپی کا مرکز بنا رہا جس میں پاکستان کی اوپننگ جوڑی بابراعظم اورمحمد رضوان نے 200 رنز کا ہدف بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کیا۔ کپتان بابراعظم اور محمد رضوان کی یادگار شراکت داری نے نیا ورلڈ ریکارڈ بھی قائم کیا اسی میچ میں بابراعظم نے دوسری ٹی ٹونٹی سنچری سکور کرکے دو سنچریاں کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بننے کا اعزاز بھی اپنے نام کیا ۔
ادھر پی سی بی نے پاکستان اور انگلینڈ کے مابین کھیلے جانے والے پہلے ٹی ٹونٹی میچ کی گیٹ منی سیلاب زدگان کو دینے کا اعلان کیا ہے پاکستان کرکٹ بورڈ کو پہلے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ سے ایک کروڑ تیس لاکھ روپے کی گیٹ منی اکٹھی ہوئی ہے پی سی بی کے مطابق یہ تمام رقم پرائم منسٹر فلڈ ریلیف فنڈ میں جمع کروائی جائے گی پاکستان کرکٹ بورڈ کے ترجمان ابراہیم بادیس کے مطابق میچز کے لیے خاص شرٹس تیار کروائیں جن کی پشت پر لکھے کھلاڑیوں کے شرٹ نمبر آدھے سے زیادہ پانی میں ڈوبے ہوئے ظاہر کیے گئے ہیں
کامن ویلتھ گیمز میں شرکت کرنے والے پاکستان کے پہلوان علی اسد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا علی اسد نے گیمز میں برونز میڈل جیتا تھا جو گیمز انتظامیہ کی جانب سے جلد واپس لے لیا جائے گا
پاکستان کے ریسلر علی اسد کی پاکستان میں ہونے والے ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے کا انکشاف ہوا ہے برمنگھم کامن ویلتھ گیمز میں شریک ہونے والے پہلوان علی اسد کا پاکستان سے روانگی سے قبل ڈوپ سیمپل لیا گیا تھا جو پازیٹو آیا ہے گیمز کے دوران بھی ہونے والے ڈوپ ٹیسٹ کی رپورٹ پازیٹو آئی ہے جبکہ اے سیمپل پازٹیو آنےپر علی اسد کی درخواست پر بی سیمپل ٹیسٹ کیا گیا وہ بھی پازیٹو نکلا
تفصیلات کے مطابق علی اسد کو اب انکوائری کمیٹی کے سامنے پیش ہوکر موقف دینے کا موقع ملے گا کارروائی مکمل ہونے کے بعد پاکستان سے میڈل واپس لے لیا جائے گا جبکہ ریسلر پر قوت بخش ادویات کا استعمال ثابت ہونےپر چار سال تک پابندی لگ سکتی ہے گیمزمیں پاکستان نے دو گولڈ ، تین سلور اور تین برونز میڈل جیتے تھے علی اسد نے ستاون کلوگرام میں کانسی کا تمغہ اپنے نام کیاتھا۔
___________________________________________________
کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔ی یا ہمیں فیس بک پر فالو کریں۔
اردو پروگرام ہر بدھ اور اتوار کو شام 6 بجے (آسٹریلین شرقی ٹائیم) پر نشر کیا جاتا ہے
اردو پرگرام سننے کے طریقے
پوڈکاسٹ کو سننے کے لئے نیچے دئے اپنے پسندیدہ پوڈ کاسٹ پلیٹ فارم سے سنئے