کھیلوں کی دنیا - ایشیا کپ کے وینیو اور شرکت پر پاک بھارت اختلاف برقرار

FBv7TCkXECQF60n.jfif

- ایشیا کپ کے وینیو اور شرکت پر پاک بھارت اختلاف برقرار - عاقب جاوید کی شاہین آفریدی کو کپتان بنانے تجویز - پاکستان ہاکی ایک بار پھر مالی مشکلات کا شکار


کرکٹ کا ایشیا کپ پاکستان میں ہوگا یا کسی دوسرے مقام پر ؟ ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے تاحال کوئی حتمی اعلان نہ کیا جا سکا ۔ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کے پاس ہے لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے ٹیم پاکستان نہ بھیجنے کے فیصلہ کے بعد مختلف آپشنز پر غور کیا جا رہا ہے جبکہ پاکستان بھی آئی سی سی ون ڈے کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے انڈیا نہ جانے کا عندیہ دے چکا ہے جہاں دنیائے کرکٹ کے بیشتر کرکٹرز کھیل اور سیاست کو الگ الگ رکھنے کا کہہ چکے ہیں وہاں ہی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی اہم پیغام جاری کیا ہے شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ ایشیاء کپ پاکستان میں ہی ہونا چاہیے کرکٹ کو سیاست سے دور رکھنا چاہیے پاکستان کو ورلڈ کپ کے لئے بھارت بھی جانا چاہیے ۔۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر عاقب جاوید نے شاہین آفریدی کو قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا مطالبہ کیا ہے عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ کسی ایک فارمیٹ کا شاہین آفریدی کو کپتان بنائیں

شاہین شاہ آفریدی کا مائنڈ سیٹ مختلف ہے پی ایس ایل کی پرفارمنس پر ٹیمیں بننی چاہیں پی ایس ایل میں جس کپتان نے بیک ٹو بیک دو سال ٹرافی جتوائی ہے تو اس کو بھی دیکھیں شاہین آفریدی جس طرح کھلا اور جتوا رہا ہے مشکل وقت میں خود بیٹنگ کے لئے جاتا ہے سب کے سامنے ہے میں نے وجہ بتائی ہے کسی پسند ناپسند پر تجویز نہیں دی نہ تنقید کی ابھی زیادہ تر ون ڈے کرکٹ ہے اگلے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024کے لئے شاہین آفریدی کو کپتانی کی طرف لے کر آئیں ۔
پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمد ثقلین نے قومی کھیل ہاکی کی بہتری کے لیے حکومت سے فنڈز جاری کرنے کی درخواست کی ہے محمد ثقلین کا کہنا ہے کہ کچھ کالی بھیڑیں ایسی ہیں جو ہاکی فیڈریشن اور حکومتی عہدیداروں کو گمراہ کر رہی ہیں قومی کھیل ہاکی کے ساتھ ایسا رویہ نہیں رکھنا چاہیے پاکستان ہاکی کو اٹھانے کے لیے فنڈز کی ضرورت ہے کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس کے لیے بہت زیادہ خرچ کرنے کی ضرورت ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ جونئیر ایشیا کپ میں پاکستان کو اپنے پول میں انڈیا یا جاپان کو ہرانا پڑے گا پاکستان جونئیر ہاکی ٹیم کو عمان کے موسم کا فائدہ حاصل ہو گا.
بشکریہ: انس سعید

شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand