سڈنی کرکٹ لیگ کے تحت متنوع پس منظر سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کو پلیٹ فارم فراہم کرنے والے سید سبطین کونیو ساوتھ ویلز ملٹی کلچرل 2025 ڈاکٹر جی کے ہری ناتھ او اے ایم اسپورٹس میڈل سے نوازا گیا ہے ان کی گفتگو سنئے اس پوڈکاسٹ میں
سید سبطین کا کہنا ہے کہ جب وہ آسٹریلیا آئے اور کرکٹ کھیلنا شروع کی تو متنوع پس منظر سے تعلق رکھنے والے افراد کرکٹ کھیل تو رہے تھے لیکن ایک جامع پلیٹ فارم میسر نہیں تھا۔
ان کا کہنا ہے کہ اس صورتحال میں ہم نے پروفیشنل اپروچ کے تحت اس کو چینالائز کیا ۔

آئندہ چار پانچ سال میں آپ دیکھیں گے کہ آسٹریلیا کی قومی ٹیم میں کئی عثمان خواجہ جیسے کھلاڑی ہوں گےسید سبطین
ان کا کہن اہے کہ وہ کرکٹ شائقین جو فی الحال اہم کلبز میں نہیں کھیل سکتے وہ بنیادی اقدام سے آغاز کریں اور مقامی علاقائی ٹیمز (سبربزکی ٹیمز) میں شمولیت اختیار کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ سڈنی کرکٹ لیگ اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرنے کے لئے تمام کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہتی ہے۔





