اسپورٹس راونڈ اپ: بھارتی کرکٹ ٹیم کے تمام میچز دبئی میں ہونے سے فائدہ ہوا۔ کرکٹ ایکسپرٹس

WhatsApp Image 2025-03-07 at 05.03.18.jpeg

بھارتی بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا کا دورہ پاکستان اور آسٹریلیا نے پاکستان ہاکی کی بحالی کی پیشکش کر دی۔


آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کا فائنل بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان اتوار کے روز دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا ۔ بڑے ٹاکرے میں کرکٹ ماہرین نے بھارتی ٹیم کا پلڑا بھاری قرار دیا ہے ان کا کہنا ہے کہ بھارت کرکٹ ٹیم نے اپنے تمام میچز دبئی میں کھیلے ہیں جس وجہ سے ان کو فائدہ ہوگا باقی ٹیموں کی طرح بھارتی ٹیم کو ٹریول اور مختلف کنڈیشنز کا سامنا نہیں کرنا پڑا۔

ادھر بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گھمبیر نے بیانیے کی نفی کرتے ہوئے کہا کہ دوسری ٹیموں کی طرح دبئی ہمارا بھی ہوم گراؤنڈ نہیں ہے ہمارا پورا فوکس نو مارچ کی گیم پر ہے ۔

پاکستان میں سیکورٹی وجوہات کے باعت بھارتی کرکٹ ٹیم نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے میچز پاکستان کے میدانوں پر تو نہیں کھیلے لیکن بھارتی کرکٹ بورڈ کے نائب صدر راجیو شکلا نے قذافی اسٹیڈیم میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے مابین ہونے والا سیمی فائنل میچ دیکھا ہے
پاکستانی شہریوں نے بھارتی بورڈ کے اس رویے کو دوہرا معیار قرار دیا ہے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نائب صدر راجیو شکلا نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان کرکٹ تعلقات کا انحصار سرکار کی اجازت سے مشروط ہے۔ حکومتی کلیئرنس نہ ہونے کی وجہ سے بھارتی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کر سکی ۔

پاکستان میں موجود آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے سابق اولمپئین خواجہ جنید ہاکی اکیڈمی کے نوجوان کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے ہیں اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان ہاکی کا ایک یاد گار ماضی ہے پاکستان میں ہاکی کو دوبارہ ٹاپ پر دیکھنا چاہتے ہیں ۔ پاکستان میں ٹیلنٹ ہے صرف اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ہم پاکستان ہاکی کی ہر طرح کی مدد کرنے کو تیار ہیں ۔ نیل ہاکنز کی خواہش ہے کہ دوبارہ آسٹریلیا اور پاکستان ٹاپ ایونٹس کے سیمی فائنلز اور فائنلز میں مد مقابل آئیں ۔

(بشکریہ انس سعید)
_______________


کس طرح ایس بی ایس اردو کے مرکزی صفحے کو بُک مارک بنائیں یا ایس بی ایس اردو 

کو اپنا ہوم پیج بنائیں۔


شئیر
Follow SBS Urdu

Download our apps
SBS Audio
SBS On Demand

Listen to our podcasts
Independent news and stories connecting you to life in Australia and Urdu-speaking Australians.
Once you taste the flavours from Pakistan, you'll be longing for the cuisine.
Get the latest with our exclusive in-language podcasts on your favourite podcast apps.

Watch on SBS
Urdu News

Urdu News

Watch in onDemand
اسپورٹس راونڈ اپ: بھارتی کرکٹ ٹیم کے تمام میچز دبئی میں ہونے سے فائدہ ہوا۔ کرکٹ ایکسپرٹس | SBS Urdu