فٹبال ورلڈکپ کپ 2026 کے 104 میچ کب اور کہاں ،کہاں ہوں گئے , ورلڈکپ کیلئے بھرپور تیاری کر رکھی ہے کسی ایک میچ پر نظر نہیں فاطمہ ثناء ,پاکستانی اسٹار پلواشہ بشیر کینیڈین ماسٹرز چیمپیئن بن گئیں.
کینگروز کے پاکستان میں ڈیرے، آسٹریلوی بیٹر میتھیو شارٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کے گرم موسم سے کوئی مسئلہ نہیں، ٹیم کے کئی کھلاڑی حال ہی میں سمر کرکٹ کھیل چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسپن کنڈیشنز میں آسٹریلیا کی حالیہ کارکردگی اچھی نہیں رہی، اسپن کنڈیشنز میں بہتر پرفارمنس دینے کی کوشش کریں گے چند سینئر کھلاڑی اسکواڈ کا حصہ نہیں، نوجوان کھلاڑیوں کے لیے اچھا موقع ہے، جبکہ پاکستان کو ہوم کنڈیشنز میں آسان حریف نہیں سمجھتے
دنیا میں سب سے مقبول کھیل فٹبال کا 23 واں ورلڈ کپ کا آغاز 11 جون 2026 سے شروع ہو رہا ہے اور یہ مقابلے 19 جولائی تک جاری رہیں گے فیفا ورلڈ کپ کی تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے جب تین ممالک امریکہ ،میکسیکو اور کینیڈا مل کر ان مقابلوں کی میزبانی کر رہے ہیں فٹبال ورلڈکپ 2026 میں مجموعی طور پر 104 میچ کھیلے جائیں گے جو امریکہ کے 11 ،میکسیکو کے تین اور کینیڈا کے دو شہروں میں منعقد ہوں گے جبکہ افتتاحی معرکہ میکسیکو اور جنوبی افریقہ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا

قومی ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثناء نے کہا ہے کہ آئرلینڈ کی سہ ملکی سیریز اور ورلڈکپ کے لیے پُرجوش ہیں ٹیم کا مورال بلند ہے ٹیم گزشتہ ورلڈکپ کے مقابلے میں بہتر کارکردگی دکھانے کے لیے تیار ہے۔
فاطمہ ثناء نے کہا کہ پاور ہیٹنگ اور پریشر میں کھیلنے پر بھی کام کیا، جبکہ پاکستان ٹیم ہر حریف کے خلاف ایک ہی جارحانہ انداز اپنائے گی بھارت اور آسٹریلیا جیسی بڑی ٹیموں کا نہیں سوچنا۔واضح رہے کہ آئی سی سی ویمنز ٹی ٹونٹی ورلڈکپ 12 جون سے 5 جولائی تک انگلینڈ میں کھیلا جائے گا۔

پلواشہ بشیر نے کینیڈین ماسٹرز ٹورنامنٹ کے 35 ایچ گروپ کا سنگلز ٹائٹل پر شاندار قبضہ جما لیا، پاکستانی اسٹار پلیئر نے فائنل میں کینیڈا کی ٹاپ سیڈ اینا رائس کو شکست دے کر بڑا اعزاز اپنے نام کیا۔
تاریخی کامیابی کے بعد پلواشہ بشیر کا کہنا تھا کہ کینیڈین ماسٹرز چیمپیئن شپ میں دنیا بھر سے 300 سے زائد پلیئرز شریک تھے۔ انہوں نے کہا ماسٹرز کیٹیگری میں شرکت کا مطلب یہ نہیں کہ میرا اوپن کیٹیگری کیرئیر ختم ہو گیا۔ ایس بی ایس سے خصوصی گفتگو میں کیا کہا، آپ کو سناتے ہیں.
ایس بی ایس اردو کے لئے یہ رپورٹ پاکستان سے حافظ محمد بلال نے پیش کی




