پی ایس ایل گیارہ میں آج حیدرآباد کنگز مین اور اسلام آباد کے درمیان مقابلہ ہو گا جس کی فاتح ٹیم 3 مئی کو پشاور زلمی کے ساتھ فائنل مقابلہ کھیلے گی حیدرآباد کنگز مین نے ابتدائی چار میچز میں شکست کے بعد شاندار کم بیک کیا گلین میکسویل کی ٹیم میں شمولیت اور مارنس لبوشین کی قیادت میں کارکردگی انتہائی شاندار رہی یاد رہے کہ وزیر اعظم پاکستان نے شائقین کرکٹ کو اسٹیڈیم میں میچ دیکھنے کی اجازت دے دی

چین کے شہر سانیا میں اسٹار ریسلرز انعام بٹ اور اسد اللّٰہ نے زبردست مقابلوں کے بعد سلور میڈلز اپنے نام کیے۔ انعام بٹ نے بحرین اور منگولیا کے حریفوں کو زیر کیا جبکہ اسداللہ نے بھارت اور چین کے مضبوط پہلوانوں کو شکست دے کر فائنل تک رسائی حاصل کی۔ دوسری جانب محمد عبداللہ نے کانسی کا تمغہ جیتا، جبکہ پاکستان کی بیچ کبڈی ٹیم نے بھی برونز میڈل حاصل کر کے تمغوں کی تعداد 4 تک پہنچا دی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کپتان شان مسعود کی قیادت میں 3 مئی کو ڈھاکہ میں ڈیرے ڈالے گی، جہاں وہ بنگلہ دیش کے خلاف دو ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز میں پنجہ آزمائی کرے گی۔ پہلا ٹیسٹ 8 سے 12 مئی تک ڈھاکہ میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ 16 سے 20 مئی تک سلہٹ میں کھیلا جائے گا۔ اسکواڈ میں تجربہ کار بابر اعظم اور سلمان علی آغا کے ساتھ نوجوان ٹیلنٹ بھی شامل ہے، جبکہ یہ سیریز آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن کا حصہ ہے آئیے
11 سالہ کم عمر پاکستانی شطرنج کے حیرت انگیز کھلاڑی سعد جہانگیر منج نے شاندار اور تاریخ ساز کارکردگی دکھاتے ہوئے ایرینا انٹرنیشنل ماسٹر (AIM) ٹائٹل اپنے نام کر لیا ، اور یہ اعزاز حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی کھلاڑی بن گئے۔ یہ کامیابی نہ صرف ان کے شاندار ٹیلنٹ اور محنت کا ثبوت ہے بلکہ پاکستان کے لیے بھی باعث فخر ہے
ایس بی ایس اردو کے لئے یہ رپورٹ پاکستان سے حافظ محمد بلال نے پیش کی
مزید جانئے
کھیل سب کے لٗیے







